صرف بوڑھوں کے ساتھ رومانس کرتی ہے 25 سال کی یہ حسینہ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش!
صرف بوڑھوں کے ساتھ رومانس کرتی ہے 25 سال کی یہ حسینہ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش! (Credit- Jamie Luna)
Woman Likes to Date Older Men: جیمی لونا نام کی 25 سال کی لڑکی کا الگ ہی قسم کا شوق ہے ۔ وہ اپنی عمر کے لڑکوں کے ساتھ رشتہ نہیں رکھنا چاہتی بلکہ اس کو خود سے بڑی عمر کے مردوں کو ڈیٹ کرنا اچھا لگتا ہے ۔
Woman Likes to Date Older Men: کسی بھی رشتے میں جانا یا پھر کسی کو ڈیٹ کرنا، ہر شخص کی اپنی پسند ہوتی ہے ۔ زیادہ تر لوگ اپنی عمر کے ہی پارٹنر کو ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں تو کئی مرتبہ کچھ لوگوں کی سوچ تھوڑی الگ ہوتی ہے ۔ کچھ مردوں کو اپنے سے کم عمر کی خواتین پسند ہوتی ہیں تو وہیں کچھ خواتین کو اپنے سے کم عمر کے مردوں کے ساتھ ڈیٹ پر جانا اچھا لگتا ہے ۔ حالانکہ آج ہم آپ کو ایسی خاتون کے بارے میں بتائیں گے ، جس کو صرف بوڑھے مردوں کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسند ہے ۔
جیمی لونا نام کی 25 سال کی لڑکی کا الگ ہی قسم کا شوق ہے ۔ وہ اپنی عمر کے لڑکوں کے ساتھ رشتہ نہیں رکھنا چاہتی بلکہ اس کو خود سے بڑی عمر کے مردوں کو ڈیٹ کرنا اچھا لگتا ہے ۔ ڈیلی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق پیشہ سے ماڈل جیمی کو سن رسیدہ مردوں کا ہی ساتھ پسند آتا ہے نہ کہ اپنی عمر کے لڑکوں کا ۔
امریکہ کے لاس اینجلس میں رہنے والی ماڈل جیمی لونا کا کہنا ہے کہ اس کو سن رسیدہ مردوں کے ساتھ ڈیٹنگ اور ریلیشن شپ اس لئے اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ مستحکم اور میچیور ہوتے ہیں ۔ جیمی بتاتی ہیں کہ جب تک آپ کسی چیز کا تجربہ نہیں کرتے، اس کے بارے میں نہیں جان سکتے۔ اس کو اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ لوگ اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں ۔ وہ دوسری لڑکیوں کو بھی اپنے سے بڑی عمر کے مردوں کے ساتھ ڈیٹنگ کا مشورہ دیتی ہیں ۔ ہاں، اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کبھی بھی مردوں کو یہ احساس نہیں دلانا چاہئے کہ آپ ان کے نہیں ان کے پیسوں کے پیچھے ہیں ۔
جہاں لڑکیاں اپنی عمر کے لڑکوں کو پسند کرتی ہیں تو وہیں جیمی لونا کو اپنی عمر کے لڑکوں میں خاص دلچسپی نہیں ہے ۔ حالانکہ اس کی اس پسند کو دیکھتے ہوئے لوگ انہیں پیسوں کے پیچھے بوڑھوں کو ڈیٹ کرنے والی خاتون کہتے ہیں، جس کو وہ صحیح نہیں مانتی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ کم عمر کے لڑکوں سے بات چیت کرنے میں بھی ان کو اتنا اچھا محسوس نہیں ہوتا، نہ ہی وہ اس طرح اس کا خیال رکھتے ہیں، جیسے بڑی عمر کے مرد لے سکتے ہیں ۔ فی الحال وہ اپنے اس طرح کے رشتوں کو پیسوں سے زیادہ آزادی اور استحکام سے جوڑ کر دیکھتی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔