روسی افواج کی بیویوں نے بیان کیا درد ، شوہر سمجھ کر ہیکرس کو بھیج دی فحش تصاویر، جانئے پھر کیا ہوا؟

روسی افواج کی بیویوں نے بیان کیا درد ، شوہر سمجھ کر ہیکرس کو بھیج دی فحش تصاویر، جانئے پھر کیا ہوا؟ علامتی تصویر ۔ Canva

روسی افواج کی بیویوں نے بیان کیا درد ، شوہر سمجھ کر ہیکرس کو بھیج دی فحش تصاویر، جانئے پھر کیا ہوا؟ علامتی تصویر ۔ Canva

Russia Ukrain War : چند روز قبل روس سے یوکرین کئی خواتین نرسوں پر مظالم کی داستان منظر عام پر آئی تھی۔ لیکن اب یوکرین میں جنگ لڑنے والے روسی فوجیوں کی بیویوں نے بھی اپنا درد بیان کیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Russia
  • Share this:
    نئی دہلی : جنگ کبھی کسی کو فائدہ نہیں پہنچاتی، خواہ کسی کے درمیان بھی جنگ ہو، مضبوط فریق سے لے کر کمزور فریق تک سبھی کا نقصان ہی ہوتا ہے۔ لیکن ملک کی حکومتیں اپنا پیسہ اور اپنے فوجیوں کی جانیں داؤ پر لگا کر بھی جنگ جاری رکھتی ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بھی گزشتہ ایک سال سے جاری ہے۔ اس جنگ نے جہاں روس جیسے طاقتور ملک کو بھی تباہ کردیا تو وہیں یوکرین کو پہنچنے والے نقصان کا تصور کرنا بھی مشکل ہے۔ اس کے بعد بھی جنگ جاری ہے۔

    چند روز قبل روس سے یوکرین کئی خواتین نرسوں پر مظالم کی داستان منظر عام پر آئی تھی۔ لیکن اب یوکرین میں جنگ لڑنے والے روسی فوجیوں کی بیویوں نے بھی اپنا درد بیان کیا ہے۔ ایک سال سے اپنے شوہروں سے الگ رہنے والی یہ بیویاں دھوکہ کا شکار ہوگئی ہیں۔ ایسا دھوکہ، جس نے ان کی عزت کو خاک میں ملا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک سال سے وہ اپنی عریاں تصاویر اور ویڈیوز نامعلوم افراد کو بھیج رہی تھیں۔ انہیں ایسا لگ رہا تھا کہ ان کے شوہر یہ تصویریں مانگ رہے ہیں، لیکن حقیقت میں وہ یوکرین کے ہیکرز نکلے۔

    یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب یوکرین کی جانب سے کرنل کی اہلیہ کی تصاویر اور کرنل کی کئی ذاتی معلومات لیک کی گئیں۔ اس کے بعد کئی دیگر روسی فوجیوں کی بیویاں بھی سامنے آئیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں بھی اس طرح کی میلز آئیں اور انہوں نے اپنی بہت سی ذاتی باتیں اور تفصیلات بھی شیئر کرڈالی ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: شادی کے تین گھنٹے بعد ہی دلہن کو چھوڑ کر فرار ہوا دولہا، معاملہ جان کر رہ جائیں گے دنگ!


    یہ بھی پڑھئے: حیران کن: ماں نے تین سال کی بچی کو 17 بار چاقو مارا، بتائی انتہائی عجیب و غریب وجہ



    یہ گروہ ان خواتین سے ان کی پرائیویٹ تصاویر اور ان کے فون نمبر، ای میل آئی ڈی اور پاسپورٹ نمبر مانگتا تھا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: