چھ بیویوں کے ساتھ ایک ساتھ سونا چاہتا تھا شوہر، کرنا پڑ گیا یہ بڑا کام، جان کر رہ جائیں گے دنگ!
چھ بیویوں کے ساتھ ایک ساتھ سونا چاہتا تھا شوہر، کرنا پڑ گیا یہ بڑا کام، جان کر رہ جائیں گے دنگ!
۔ علامتی تصویر۔ علامتی تصویر ۔ Image : pixabay
Viral News: آرتھر کو ڈر تھا کہ کہیں اس کی بیوی کو یہ نہ لگے کہ وہ کسی ایک سے زیادہ پیار کرتا ہے، اس وجہ سے اس نے سب کے ساتھ سونے کیلئے یہ بیڈ بنوایا ہے ۔
اگر کسی انسان سے شادی کا تجربہ پوچھا جائے تو وہ شادی نہ کرنے کا مشورہ دے گا۔ ایک ہی شادی سے لوگ اتنے تنگ آجاتے ہیں کہ اس کے بعد دوبارہ شادی کرنے کی کسی میں ہمت نہیں ہوتی ، لیکن برازایل کے رہنے والے آرتھر کی ہمت کی داد دینی چاہئے ۔ اس شخص نے ایک دو نہیں بلکہ ایک ساتھ ہی نو خواتین سے شادی کرکے سنسنی مچا دی تھی ۔ یہ سبھی شادیاں ایک ہی منڈپ میں ہوئی تھیں ۔ ویسے تو آرتھر کی شادی غیر قانونی تھی، لیکن اس کے بعد بھی اس کی شادی کافی سرخیوں میں رہی تھی ۔
تاہم نو بیویوں کو آرتھر سنبھال نہیں سکا ۔ آج کی تاریخ میں چار بیویوں نے اس سے طلاق لے لیا ہے ۔ مگر حال ہی آرتھر نے ایک 51 سالہ خاتون سے شادی کرکے اپنی بیویویوں کی تعداد چھ کرلی ہے ۔ آرتھر اپنی ہر بیوی کو برابر پیار کرنا چاہتا ہے ۔ کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہ ہو، اس کیلئے اس نے ایک بڑا سا بیڈ بنوایا ہے ۔ وہ اپنی سبھی بیویوں کے ساتھ اسی بیڈ پر سوئے گا ۔ آرتھر کو ڈر تھا کہ کہیں اس کی بیوی کو یہ نہ لگے کہ وہ کسی ایک سے زیادہ پیار کرتا ہے، اس وجہ سے اس نے سب کے ساتھ سونے کیلئے یہ بیڈ بنوایا ہے ۔ آرتھر نے چھ بیویوں کے ساتھ سونے کیلئے بیس فٹ کا بیڈ بنوایا ہے ۔ یہ بیڈ بیس بائی سات فٹ ہے ۔ اس کو بنانے میں تقریبا 82 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔ یہ بیڈ اتنا بڑا ہے کہ اس کو بیڈ روم میں ہی بنانے میں آرتھر کو 15 مہینے کا وقت لگ گیا ۔ ساتھ ہی اس کو بنانے میں بارہ لوگوں کی محنت لگی ۔
بیڈ ٹوٹے نہیں، اس کیلئے بیڈ میں تقریبا ساڑھے نو سو اسکرو لگائے گئے ہیں۔ بیڈ کی مضبوطی کا خاص دھیان رکھا گیا ہے ۔ آرتھر نے بتایا کہ کئی مرتبہ اس کو صوفے پر بیویوں کے ساتھ سونا پڑتا تھا ، لیکن اب سبھی ایک ساتھ ایک بیڈ پر سوئیں گے ۔
آرتھر نے چھ بیویوں کے ساتھ سونے کیلئے بیس فٹ کا بیڈ بنوایا ہے ۔
انسٹاگرام پر تقریبا دو لاکھ فالوورس والا آرتھر اپنی ہر بیوی کو خاص مانتا ہے ۔ اس نے بتایا کہ وہ ہر بیوی کو خاص محسوس کروانا چاہتا ہے، اس کیلئے وہ کچھ بھی کرنے کیلئے تیار ہے ۔ بتادیں کہ آرتھر اور اس کی پہلی بیوی لیانا نے 2021 میں کئی شادیوں کے آئیڈیا کے بارے میں سوچھا تھا ۔
اس کے بعد انہوں نے ایک چرچ میں نو خواتین سے شادی کی تھی ۔ اس کی تصویریں انٹرنیٹ پر آگ کی طرح پھیل گئی تھیں ۔ لیکن دھیرے دھیرے اس کی بیویوں میں جلن کا جذبہ پیدا ہونے لگا اور اس کے بعد چار نے اس کو طلاق دیدیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔