مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوگیا شخص، بتایا : موت کے بعد کیا کیا ہوا، ڈاکٹرس بھی سن کر حیران!

مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوگیا شخص، بتایا : موت کے بعد کیا کیا ہوا، ڈاکٹرس بھی سن کر حیران!  (Photo-Twitter)

مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوگیا شخص، بتایا : موت کے بعد کیا کیا ہوا، ڈاکٹرس بھی سن کر حیران! (Photo-Twitter)

The Miracle Man : یوں تو ایک مرتبہ انسان کی سانسیں جب تھم جاتی ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ سب کچھ ختم ہوگیا ہے ، لیکن امریکہ میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • America
  • Share this:
    یوں تو ایک مرتبہ انسان کی سانسیں جب تھم جاتی ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ سب کچھ ختم ہوگیا ہے ، لیکن امریکہ میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ایک شخص ، جس کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوچکی تھی، ڈاکٹروں نے بھی اس کو کلینیکل ڈیڈ قرار دیا تھا ، وہ کچھ ہی دیر بعد زندہ ہوگیا ۔ اتنا ہی نہیں، مرنے کے بعد اس کے ساتھ کیا کیا ہوا، اس کے بارے میں بھی وہ بتانے لگا ، جس کو سن کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے ۔

    نیویارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 55 سال کے کیون ہل کو کرشمائی شخص قرار دیا جارہا ہے ۔ دراصل کیون کو 2021 کی گرمیوں میں پانی کی کثرت کی وجہ سے پاوں میں سوجن آگئی تھی ۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ ان کے جسم میں تین کی جگہ دو والو ہیں اور ان میں بھی پریشانی ہے ۔ سرجری ہوئی، لیکن پریشانی کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ۔ اسکن اور خون لے جانے والی نسوں میں کیلشیم جمع ہونے لگا ۔ کافی درد ہوتا تھا۔

    بیماری انہیں کھائے جارہی تھی اور ایک دن پیروں سے خون بہنے لگا ۔ محض کچھ گھنٹوں میں دو لیٹر سے زیادہ خون بہہ گیا اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے کچھ ہی منٹوں بعد اس کی موت ہوگئی ۔ ڈاکٹروں نے بہت کوشش کی، لیکن آخر میں کلینیکلی ڈیڈ قرار دیا گیا ، لیکن کچھ ہی لمحہ بعد اس کا دل اچانک سے دھڑکنے لگا ۔ یہ کسی کرشمہ کی طرح تھا، کیونکہ ڈاکٹرز کو بھی اس پر یقین نہیں ہوا ۔ ڈاکٹروں نے تبھی کیون کو 'دی میریکل مین' قرار دیا ۔

    کیون کی طبیعت ان دنوں بعد صحیح ہے ، لیکن مرنے کے بعد ان کے ساتھ کیا کیا کیا، اس کو یہ سب کچھ یاد ہے ۔ وہ اس کے بارے میں بتا رہا ہے ۔ ساوتھ ویسٹ نیوز سروس کو کیون نے بتایا کہ مرنے کے بعد میں روح کے ساتھ چلا گیا ۔ روح جسم میں نہیں تھی ، میں اپنے جسم کو نہیں دیکھ پا رہا تھا ۔ یہ ایسا تھا جیسے میری روح کسی کے ہاتھ میں ہو ، لیکن جو کچھ بھی ہورہا تھا ، میں اس کو دیکھ پارہا تھا ۔ وہاں بہت خاموشی تھی ، پھر اچانک لگا کہ میں سو رہا ہوں اور میرے جسم سے خون بہنا بند ہوگیا ہے ۔ مجھے لگ رہا تھا کہ یہ میرے مرنے کا وقت نہیں ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: 'باپ' سے شادی کرکے ہوئی حاملہ، پیدا کئے دو بچے بھی، ماں کو دھوکہ دے کر کہا: سب سے ....


    یہ بھی پڑھئے: 15 سال کی لڑکی ہوئی حاملہ، یوٹیوب دیکھ کر بچے کو دیا جنم، پھر پار کی حیوانیت کی ساری حدیں!



    جب کیون سے پوچھا گیا کہ کیا اس نے کوئی سفید تیز روشنی دیکھی؟ تو اس پر کیون نے کہا کہ مجھے تو ایسی کوئی روشنی نظر نہیں آئی ۔ ایسا کوئی اشارہ بھی نہیں ملا کہ میں جنت جارہا ہوں ۔ جب نیند سے بیدار ہوا تو ڈاکٹرز میرے پاس تھے ۔ میری دھڑکن چل رہی تھی اور کافی خاموشی لگ رہی تھی ۔ تقریبا ایک سال بعد اب وہ گھر لوٹے ہیں ۔ اب کیون کی ترجیحات بدل گئی ہیں، اہل خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے لگے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: