உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بابا وینگا کی جنگ کو لے کر پیشین گوئی کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی روسی فوج کی اہلیہ، ویڈیو ہوا وائرل

    بابا وینگا کی جنگ کو لے کر پیشین گوئی کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی روسی فوج کی اہلیہ، ویڈیو ہوا وائرل ۔ تصویر : AP

    بابا وینگا کی جنگ کو لے کر پیشین گوئی کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی روسی فوج کی اہلیہ، ویڈیو ہوا وائرل ۔ تصویر : AP

    Russia-Ukraine war: بلغاریہ کی بابا وینگا کی پیشین گوئی کو اگر مانیں تو یہ جنگ ابھی دو سال اور چلے گی ۔ ایسے میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان غیریقینی کا ماحول ہے ۔ اس درمیان میدان جنگ میں ڈٹے روسی فوجی اور اس کی بیوی کے درمیان فون پر بات چیت کا ایک آڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiarussia
    • Share this:
      روس اور یوکرین کے درمیان جنگ لگاتار جاری ہے ۔ اس سال 22 فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا ۔ فی الحال اس جنگ کے فوری طور پر ختم ہونے کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں ۔ بلغاریہ کی بابا وینگا کی پیشین گوئی کو اگر مانیں تو یہ جنگ ابھی دو سال اور چلے گی ۔ ایسے میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان غیریقینی کا ماحول ہے ۔ اس درمیان میدان جنگ میں ڈٹے روسی فوجی اور اس کی بیوی کے درمیان فون پر بات چیت کا ایک آڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے ۔

      اس آڈیو کلپ کو یوکرین کی وزارت دفاع نے اپ لوڈ کیا ہے ۔ دعوی کیا جارہا ہے کہ روسی فوجی اور اس کی اہلیہ کے درمیان فون کال کو انٹرسپیٹ کیا گیا ۔ اس بات چیت کے دوران دونوں کہہ رہے ہیں کہ وہ دونوں طویل عرصہ کیلئے ایک دوسرے سے نہیں مل پائیں گے ۔ فوجی اپنی بیوی سے کہتا ہے کہ وہ ابھی گھر نہیں آ پائے گا ۔ دونوں بابا وینگا کی پیشین گوئی کی بھی بات کرتے ہیں ۔ اس کے بعد بیوی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بڑی بہن کے بوائے فرینڈ پر آیا چھوٹی بہن کا دل، پھر ہوا کچھ ایسا .... سبھی کے اڑ گئے ہوش!


       

      یہ بھی پڑھئے: 78 سال کی عمر میں شادی، 3 سال لیو ان میں بھی رہا، لڑکی کی عمر جان کر حیران رہ جائیں گے آپ


      کیا کہہ رہے ہیں فون کال پر

      آڈیو میں فوجی اپنی بیوی سے کہتا ہے کہ وینگا کی پیشین گوئی کے مطابق یہ جنگ 2024 تک چلے گی ۔ کل میں سوچ رہا تھا کہ میں تمہیں دو سال تک نہیں دیکھوں گا ۔ پھر اس کی بیوی کہتی ہے کہ میں نہیں رہ سکتی ۔ پھر وہ رونے لگتی ہے ۔ شوہر اس کو خاموش کراتا ہے ۔

      بتادیں کہ بابا وینگا نے اب تک جو بھی پیشین گوئی کی ہے، وہ تقریبا سچ ثابت ہوئی ہے ۔ جیسے کہ نائن الیون حملہ، کورونا وائرس کا حملہ اور پھر روس ۔ یوکرین جنگ۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے اپنی موت کی بھی پیشین گوئی کی تھی ، جو سچ ثابت ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بابا وینگا مرنے سے پہلے پانچ ہزار سے زیادہ پیشین گوئیاں کرکے گئی تھیں ۔ کچھ رپورٹس بتاتی ہیں کہ ان کی پیشین گوئیاں 85 فیصد تک سچ ہوئی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: