حیران کن: ایک سال سے جس لڑکی کے ساتھ چل رہا تھا آن لائن معاشقہ، جب اس کی سچائی سامنے آئی تو عاشق کا اڑ گیا ہوش!
حیران کن: ایک سال سے جس لڑکی کے ساتھ چل رہا تھا آن لائن معاشقہ، جب اس کی سچائی سامنے آئی تو عاشق کا اڑ گیا ہوش! ۔ علامتی تصویر : Canva
Best Friend Wife cheat Man : چین میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے، جس کو جان کر سبھی لوگ حیران ہورہے ہیں ۔ یہاں ایک شخص نے اپنے قریبی دوست کی بیوی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
’’دوست، دوست نہ رہا، پیار پیار نہ رہا، زندگی ہمیں تیرا، اعتبار نہ رہا…‘‘، یہ مشہور گانا آپ نے کئی مرتبہ سنا ہوگا، لیکن اس کے احساسات اور معنی سے واقف نہیں ہوں گے۔ تاہم چین میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے، جو اس گانے کو معنی خیز بنا رہا ہے۔ یہاں ایک شخص نے اپنے قریبی دوست کی بیوی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
آڈیٹی سنٹرل نیوز ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے ہینان صوبے کے رہنے والے ژو میانمار میں رہتے ہیں اور وہاں تربوز کا کاروبار کرتے ہیں ۔ کافی دنوں سے وہ شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے، لیکن انہیں کوئی لڑکی نہیں مل رہی تھی۔ برسوں میانمار میں رہنے کے باوجود وہ چین میں اپنے قریبی دوست جیاو لی سے رابطے میں تھے۔ پچھلے سال انہوں نے جیاؤ کو بتایا کہ کاروبار اچھا چل رہا ہے اور اب وہ شادی کے لئے تیار ہیں۔ پھر جیاؤ نے اس کو بتایا کہ اس کی بیوی کی ایک خاتون دوست ہے جو سنگل ہے اور وہ اس کے لئے موزوں ہوگی۔ جیاؤ نے اپنی بیوی کے ذریعہ اس خاتون دوست سے بات کروانے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔ پھر دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی، ان میں تال میل قائم ہوگیا اور دونوں آن لائن ریلیشن شپ میں آگئے تھے۔ یہ لمبی دوری کا رشتہ کافی عرصے تک چلتا رہا اور پھر ژو نے فیصلہ کیا کہ وہ چین جا کر لڑکی سے شادی کرے گا۔ لیکن اچانک لڑکی کا اصلی رنگ نظر آنے لگا۔ ایک دن اس نے ژو کو فون پر بتایا کہ اس کا بھائی ایک تعمیراتی مقام پر حادثہ کا شکار ہوگیا ہے اور اس کو اس کے علاج کے لئے 60,000 روپے کی ضرورت ہے۔ ژو نے انہیں وہ رقم دے دی۔
پھر لڑکی نے اپنے والد کی طبیعت خراب ہونے کی بات کہی اور کچھ پیسے مانگے۔ اس طرح اس نے 1 سال کے اندر ژو سے 9 لاکھ روپے سے زائد اینٹھ لئے، جو اس سے پیار کرنے لگا تھا ، اسی لئے پیسے دیتا رہا۔ کچھ دنوں بعد جب اس نے اپنے دوست جیاؤ کو بتایا کہ اس کا رشتہ اچھا چل رہا ہے اور وہ چین آکر لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے تو اس کے دوست نے بتایا کہ وہ لڑکی حقیقت میں ہے ہی نہیں ، وہ اس کی بیوی ہے، جو اس لڑکی کے طور پر اس سے بات کرتی تھی۔ حال ہی میں اس کو اس بات کا علم ہوا اور پھر بیوی اس کو چھوڑ کر فرار ہوگئی ہے۔
یہ سن کر ژو کو غصہ آگیا اور کہا کہ پولیس میں شکایت کروں گا ، لیکن جیاؤ نے بیوی کی عزت کی خاطر اس کو ایسا کرنے سے روک دیا اور کہا کہ وہ پوری رقم واپس کر دے گا۔ لیکن کچھ عرصے میں جب وہ رقم واپس نہیں کرسکا تو ژو نے پولیس میں شکایت کردی ۔ اب کیس کی تفتیش جاری ہے اور بیوی کی تلاش کی جارہی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔