ایک ساتھ حاملہ ہوئیں چار بہنیں، ایک ہی سال میں ہوگی چاروں کی زچگی، ماں باپ 'حیران'!
ایک ساتھ حاملہ ہوئیں چار بہنیں، ایک ہی سال میں ہوگی چاروں کی زچگی، ماں باپ 'حیران'! ۔ تصویر : Facebook/amygoodwilliex
Viral News: اسٹرلنگ کی رہنے والی چار سگی بہنیں ان دنوں موضوع بحث بنی ہوئی ہیں ۔ اس کی وجہ ان کی پریگنینسی ہے ۔ چاروں بہنوں کی عمر میں کافی فرق ہے، مگر حیرانی کی بات یہ ہے کہ وہ ایک ساتھ ہی حاملہ ہوگئی ہیں اور اب اس سال کے آخر تک وہ چاروں اپنے بچوں کو جنم دیں گی ۔
جب بھی کنبہ کی کوئی رکن ماں بنتی ہے تو سبھی لوگوں کیلئے وہ خبر خوشیوں بھری ہوتی ہے ، مگرجب گھر میں ایک ساتھ ایک نہیں، چار چار خوشیاں آجائیں تو بے شک گھر کے لوگ حیران ہوجاتے ہیں ۔ حال ہی میں ایسا ہی اسکاٹ لینڈ کے ایک ماں باپ کے ساتھ ہوا، جن کی چھ میں سے چار بیٹیاں ایک ساتھ حاملہ ہوگئیں اور اب ان کی زچگی ایک ہی سال کے اندر ہونے والی ہے ۔ حالانکہ ماں باپ کیلئے یہ حیرانگی تشویش والی نہیں بلکہ خوشیوں والی ہے ۔
دی سین ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسٹرلنگ کی رہنے والی چار سگی بہنیں ان دنوں موضوع بحث بنی ہوئی ہیں ۔ اس کی وجہ ان کی پریگنینسی ہے ۔ چاروں بہنوں کی عمر میں کافی فرق ہے، مگر حیرانی کی بات یہ ہے کہ وہ ایک ساتھ ہی حاملہ ہوگئی ہیں اور اب اس سال کے آخر تک وہ چاروں اپنے بچوں کو جنم دیں گی ۔ رپورٹ کے مطابق 41 سال کی کیری این تھامپسن، 35 سال کی جے گڈویلی، 29 سال کی کیلی اسٹیورٹ اور 24 سال کی ایمی گڈویل سگی بہنیں ہیں ۔ ان کے ماں باپ کی چھ بیٹیاں ہیں، جن میں سے یہ چار بیٹیاں حاملہ ہیں ۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر اس میں حیران کی کونسی بات ہے ۔ دراصل ایسے معاملات بھلے ہی آس پاس دیکھنے سننے کو ملے ہوں گے، مگر آن ریکارڈ یا انٹرنیٹ پر کم ہی درج کئے گئے ہیں ۔ بہنوں نے جب اپنی صورتحال کو انٹرنیٹ پر تلاش کیا تو صرف دو ہی ایسے معاملات ملے، جس میں چار بہنیں ایک ہی وقت پر حاملہ ہوچکی ہے۔ ایک معاملہ کا امریکہ ہے جب کہ دوسرا آسٹریلیا کا ہے ۔ اس وجہ سے بہنوں کو اپنی کہانی کافی انوکھی لگ رہی ہے ۔
کیلی اور جے دونوں ہی ایک ہی دن یعنی 22 مئی کو اپنے بچوں کو جنم دیں گی ۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کیلی کو اگر چھوڑ دیں، جن کا یہ پہلا بچہ ہے، باقی سبھی بہنوں کے ایک بچے پہلے سے ہیں جو لڑکیاں ہیں۔ وہیں بہنوں کے ماں باپ کو بھی چھ لڑکیاں ہیں، اس لئے کیلی اور جے کے بیٹے فیملی میں ٹیکنیکلی پہلے لڑکے ہیں ۔ کیری این کی ڈیو ڈیٹ اکتوبر میں ہے جبکہ ایمی کی ڈیو ڈیٹ اگست میں ہے ۔
لڑکیوں نے ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے والدین کو یہ خبر سنائی تو وہ خوش تو ہوئے، مگر حیران بھی تھے ۔ وجہ یہ تھی کہ انہیں لگا تھا کہ دو ہی بچے فیملی میں جڑیں گے ، مگر پھر باقی دونوں بہنوں کی خبر سن کر انہیں پتہ چلا کہ ناتی نواسی کی تعداد چار سے بڑھ کر آٹھ ہونے والی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔