سسنی خیز: اس شخص نے پیدا کرڈالی اتنی اولاد، اب کورٹ میں ہورہی سماعت!، جانئے پورا معاملہ
سسنی خیز: اس شخص نے پیدا کرڈالی اتنی اولاد، اب کورٹ میں ہورہی سماعت!، جانئے پورا معاملہ ۔ علامتی تصویر ۔ Canva
Man fathering more than 550 babies: نیدرلینڈ کے رہنے والے جوناتھن جیکب میجر کو عدالت میں ایک عجیب و غریب کیس کا سامنا ہے۔ اس شخص کے خلاف سینکڑوں خواتین نے مقدمہ درج کرایا ہے، جس کے بچوں کا وہ باپ ہے۔
نئی دہلی : اگر کسی شخص کے پاس 8-10 بچے ہوں تو ہم سن کر دنگ رہ جاتے ہیں۔ ایسے میں اگر کوئی یہ کہے کہ اس کے پاس سینکڑوں بچے ہیں، تو سننے والے کی آنکھیں حیرت سے ضرور پھٹ جائیں گی ۔ ایسا ہی ایک جھٹکا ہرکسی کو اس وقت لگا جب ایک 31 سالہ شخص نے بتایا کہ وہ 2-4 نہیں بلکہ کل 57 بچوں کا باپ ہے اور اس کے بچے کسی ایک ملک میں نہیں بلکہ دنیا بھر کے الگ الگ ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ویسے یہ کہانی کافی دلچسپ ہے۔
کچھ ممالک میں آبادی میں اضافہ ایک مسئلہ بن چکا ہے لیکن کچھ جگہوں پر لوگ اب بھی کسی نہ کسی وجہ سے بانجھ پن کے مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے مختلف قسم کے طبی علاج دستیاب ہیں۔ ہمارے ملک میں تو اتنا نہیں، لیکن بیرونی ممالک میں ایسے کیسز کے لئے نہ صرف اسپرم ڈونیشن کو متبادل کے طور پر اپنالیا گیا ہے، بلکہ لوگ اس سے پیسے بھی کماتے ہیں۔ آج ہم جس شخص کے بارے میں بتائیں گے، وہ اس کے ذریعہ اب تک 550 بچوں کو جنم دے چکا ہے۔ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈ کے رہنے والے جوناتھن جیکب میجر کو عدالت میں ایک عجیب و غریب کیس کا سامنا ہے۔ اس شخص کے خلاف سینکڑوں خواتین نے مقدمہ درج کرایا ہے، جس کے بچوں کا وہ باپ ہے۔ خواتین کا الزام ہے کہ اس شخص نے انہیں بتائے بغیر دنیا بھر میں 550 بچوں کو جنم دیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے بچوں کی ذہنی حالت متاثر ہوگی، جب انہیں معلوم ہوگا کہ ان کے اتنے سوتیلے بہن بھائی ہیں۔ یہی نہیں ان کی آپس میں شادی کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
اس واقعہ کے بعد سے ہالینڈ میں اسپرم ڈونیشن کے قانون میں اصلاحات کی بات کی جا رہی ہے، جس کے تحت ایک شخص 12 سے زیادہ خواتین کو اسپرم ڈونیٹ نہیں کر سکتا۔ جیکب کو عدالت نے ڈچ سوسائٹی آف اوبسٹریٹرکس اینڈ گائناکالوجی کی مداخلت کے بعد طلب کیا تھا۔
سال 2017 تک اس شخص نے 10 الگ الگ کلینکس میں اسپرم ڈونیشن کے ذریعے 102 بچے پیدا کئے تھے۔ ان پر ہالینڈ میں ڈونیشن کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ حالانکہ آج کی تاریخ میں ان کے بچوں کی تعداد 500 سے زیادہ ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔