لڑکے کے ساتھ اس کے باپ کو بھی ڈیٹ کرتی ہے یہ خاتون، دونوں کو دیتی ہے برابر پیار، پھر بھی ....
لڑکے کے ساتھ اس کے باپ کو بھی ڈیٹ کرتی ہے یہ خاتون، دونوں کو دیتی ہے برابر پیار، پھر بھی ہوجاتا ہے جھگڑا ۔ تصویر : ٹک ٹاک ۔
Viral News: حال ہی میں امریکہ کے ایریزونا میں رہنے والی کرسٹین نام کی ایک خاتون کافی سرخیوں میں رہی ۔ ایک بچے کی ماں کرسٹین نے اپنے شوہر سے طلاق لے لیا ہے ۔ چالیس سال کی کرسٹین کی زندگی پہلے سے زیادہ رنگین ہوچکی ہے ۔ اب وہ اپنے حساب سے تیار ہوتی ہے، پارٹی کرتی ہے اور خود سے کم عمر کے لڑکوں کو ڈیٹ بھی کرتی ہے ۔
ایک وقت تھا جب ایک عورت کی زندگی شوہر اور بچوں تک ہی محدود رہ جاتی تھی ۔ اس کے بعد وقت بدلا اور خواتین اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزارنے لگیں۔ پہلے جہاں طلاق کے بعد خاتون کی زندگی ختم مان لی جاتی تھی، وہیں اب خواتین گھٹن بھری شادی سے خود آزاد ہوکر کھل کر جی رہی ہیں۔ یہ نہ صرف شادی ٹوٹنے کے بعد اور بھی زیادہ انجوائے کررہی ہیں بلکہ اپنے لئے اپنی پسند کا پارٹنر بھی منتخب کرنے لگی ہیں ۔ کئی ڈیٹنگ ایپس پر ان دنوں مطلقہ خواتین کی پروفائل آپ کو نظر آجائے گی۔
حال ہی میں امریکہ کے ایریزونا میں رہنے والی کرسٹین نام کی ایک خاتون کافی سرخیوں میں رہی ۔ ایک بچے کی ماں کرسٹین نے اپنے شوہر سے طلاق لے لیا ہے ۔ چالیس سال کی کرسٹین کی زندگی پہلے سے زیادہ رنگین ہوچکی ہے ۔ اب وہ اپنے حساب سے تیار ہوتی ہے، پارٹی کرتی ہے اور خود سے کم عمر کے لڑکوں کو ڈیٹ بھی کرتی ہے ۔ سوشل میڈیا پر اس کے ہزاروں فالوورس ہیں۔ حال ہی میں کرسٹین نے اپنے ایک ویڈیو میں ایسی بات کا انکشاف کیا، جس کے بعد کئی لوگوں نے اس کو ڈیٹ کرنے کی پیشکش کردی ۔ دراصل کرسٹین نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے اپنے اکاونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ ساتھ ہی لکھا کہ وہ لڑکے کے ساتھ ساتھ اس کے والد کو بھی ڈیٹ کرسکتی ہے ۔ کیپشن میں لکھا کہ کیا کوئی ایک سنگل مدر کو ڈیٹ کرنا چاہتا ہے؟ اس ویڈیو میں اس نے ایک خوبصورت ڈریس پہن رکھی تھی ۔ اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لائیکس مل چکے ہیں۔
کرسٹین کی اس پوسٹ کے بعد اس پر کمنٹس کا سیلاب آگیا ۔ کئی لوگوں نے اس کی خوبصورتی کی تعریف کی ۔ ایک نے لکھا کہ اس عمر میں بھی وہ کتنی پرکشش لگتی ہیں ۔ وہیں ایک نے لکھا کہ اس کو کرسٹین کا آفر منظور ہے ۔ ایک دیگر شخص نے لکھا کہ تم اس باپ کو منتخب کرو، بیٹے کو بھول جاو۔
اسی طرح کئی لوگوں نے کرسٹین سے باپ کو ڈیٹ کرنے کی بات کہی ہے ۔ ایک یوزر نے لکھا کہ باپ کو معلوم ہوتا ہے کہ خاتون کو کیا پسند ہے ، سب تجربہ کا کھیل ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔