دنیا کے سب سے زیادہ ہوٹل روم چین میں، لندن دوسرے نمبرپر، جانیے ہندوستان کے بارے میں

دنیا کے سب سے زیادہ ہوٹل روم چین میں، لندن دوسرے نمبرپر، جانیے ہندوستان کے بارے میں

دنیا کے سب سے زیادہ ہوٹل روم چین میں، لندن دوسرے نمبرپر، جانیے ہندوستان کے بارے میں

کیا آپ کو پتہ ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہوٹل روم کس ملک میں ہیں اور ہندوستان میں سب سے زیادہ ہوٹل کہاں اور کتنی صلاحیت کے حامل ہیں؟ آئیے جانتے ہیں سیاحت کے لیے دنیا بھر کے ملک سفر اور ہاسپٹالیٹی کے لیے کیا تیاری کررہے ہیں؟

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    ہر سال چھٹیوں کے سیزن میں لوگ سفر کا منصوبہ بناتے ہیں۔ خاندا، دوستوں یا پارٹنر کے ساتھ ملک و بیرون ملک کا سفر کرتے ہیں۔ اس سال چھٹیوں مین زیادہ سیاح بڑھنے کی امید کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ٹریول کے نئے طریقوں کا بھی ٹرینڈ ہے، جیسے لیجر ٹریول، ویکینڈ ٹرپ، روڈ ٹرپ، استیکشن، ورکیشن اور بلیزر دیگر۔ ایسے میں سیاح بڑھنے کی امید کرتے ہوئے ہوٹل انڈسٹری نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ دنیا بھر کی ہوٹل چین الگ الگ شہروں میں ٹریول اور ہاسپٹالیٹی کے لیے تیاری کررہی ہین۔ زیادہ تعداد میں سیاح کے آنے کی امید کو لے کر کمروں کی تعداد بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہوٹل روم کس ملک میں ہیں اور ہندوستان میں سب سے زیادہ ہوٹل کہاں اور کتنی صلاحیت کے حامل ہیں؟ آئیے جانتے ہیں سیاحت کے لیے دنیا بھر کے ملک سفر اور ہاسپٹالیٹی کے لیے کیا تیاری کررہے ہیں؟

     دنیا کے سب سے زیادہ ہوٹل روم شنگھائی اور بیجنگ میں

    چین کے شنگھائی اور بیجنگ دنیا میں سب سے زیادہ ہوٹلوں کے کمرے والے شہر ہیں۔ ہوٹل مارکیٹ ڈیٹا کمپنی ایس ٹی آر کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شنگھائی کی آبادی 26 ملین ہے جب کہ اس میں 13,46,000 ہوٹلوں کے کمرے ہیں۔ جبکہ بیجنگ کی آبادی 22 ملین سے زیادہ ہے اور شہر میں 323,500 ہوٹل کے کمرے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    اس ملک میں 13 سال سے کمر عمر کے بچے نہیں کرپائیں گے سوشل میڈیا کا استعمال، لگنے والی ہے پابندی

    لندن دوسرے نمبر پر

    چین کے بعد ہوٹل کے کمروں کی سب سے زیادہ تعداد والا شہر لندن ہے جس میں اس وقت 1,55,600 ہوٹل کے کمرے ہیں۔ تاہم سال 2025 تک لندن میں ہوٹل کے کمروں کی تعداد 18 فیصد بڑھ کر 1,83,608 ہو جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    مواد ہٹانے کی اپیل کرنے والے سرفہرست ممالک میں ہندوستان، بلاگ پوسٹ کے ذریعے ٹوئٹر نے دی معلومات

    ہندوستانی سیاحت اور ہوٹل روم

    ہندوستان میں ممبئی وہ شہر ہے جہاں ہوٹل کے کمروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں تقریباً 13,500 ہوٹل کے کمرے ہیں۔ سال 2025 تک، ممبئی میں ہوٹل کے کمروں میں تقریباً 38 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔ دوسری طرف، بنگلور میں 14,200 ہوٹل کے کمرے ہیں، جن کی تعداد دو سالوں میں 22،000 سے زیادہ بڑھنے کی امید ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: