آگرہ : یمنا ایکسپریس وے پر بھیانک حادثہ- 29افراد ہلاک - راحت اور بچاؤ کا کام جاری

Jul 08, 2019 08:53 AM IST | Updated on: Jul 08, 2019 08:53 AM IST
آگرہ : یمنا ایکسپریس وے پر بھیانک حادثہ- 29افراد ہلاک - راحت اور بچاؤ کا کام جاری

یمنا ایکسپریس وے پر بھیانک حادثہ- 29افراد ہلاک - راحت اور بچاؤ کا کام جاری

آگرہ میں یمنا ایکسپریس وے پر بھیانک حادثہ ہوا۔مسافر بس بے قابو ہوکر جھرنا نالہ میں گری پڑی ۔ جس کے نتیجے میں اب تک 29افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ جبکہ اس حادثہ میں 40مسافر زخمی بتائے جارہے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ 15فٹ گہری گندے پانی کی نہر میں بس گری۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثہ پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔

آگرہ کے ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کے ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بس ڈرائیورنیند میں تھا اور اس لیے بس بے قابو ہوگئی اور نالے میں گرپڑی۔ ضلع انتظامیہ کا کہناہے کہ اس حادثے میں اب تک 29 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ لاشوں کو نالے برآمد نکال دیاگیاہے۔اس حادثہ کے بعد بس ڈرائیور بھی لاپتہ بتایاجارہاہے۔ پورے حالات پر نظررکھنے کے لیے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی آگرہ پہنچ رہے ہیں۔

Loading...

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے  مہلوکین کے اہل خانہ کو5 لاکھ روپئے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیاہے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے تمام زخمیوں کے علاج کے لیے ہرممکن مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Loading...