جموں وکشمیر: مثالی ترقی کے لیے اب مودی حکومت نے اٹھایا قدم، امت شاہ نے کہا یہ ہے بڑا تحفہ

وزیرداخلہ امت شاہ نے جمعرات کو دہلی سے جموں کشمیر میں واقع ماتا ویشنودیوي کٹرا کے درمیان چلنے والی ملک کی دوسری سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین وندے بھارت ایکسپریس کو آج نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پرہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔

Oct 03, 2019 06:12 PM IST | Updated on: Oct 03, 2019 06:12 PM IST
جموں وکشمیر: مثالی ترقی کے لیے اب مودی حکومت نے اٹھایا قدم، امت شاہ نے کہا یہ ہے بڑا تحفہ

وندے بھارت ایکسپریس کو آج نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پرہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیاگیا۔(تصویر:نیوز18ہندی)۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے جمعرات کو دہلی سے جموں کشمیر میں واقع ماتا ویشنودیوي کٹرا کے درمیان چلنے والی ملک کی دوسری سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین وندے بھارت ایکسپریس کو آج نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پرہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اس موقع پرانہوں نے کہا کہ یہ سودیسی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین جموں کشمیر کی ترقی کا بہت بڑا ذریعے بنے گی ۔ نئی دہلی- کٹرا وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی 5 اکتوبر سے باقاعدہ سروس شروع ہوگی۔

اس ٹرین سے دہلی سے کٹراکا سفر12 گھنٹے کی بجائے 8گھنٹے میں مکمل کیاجا سکے گا-وزیر داخلہ امت شاہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ جموں کشمیرکی ترقی کے لئے بڑا تحفہ ہے کیونکہ اس سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ آئین کی آرٹیکل 370 جموں کشمیر کی ترقی میں بڑی رکاوٹ تھی۔10 سال کے اندر ملک کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ ریاستوں میں سے ایک بنے گی اور وندے بھارت ایکسپریس ریاست کی ترقی کا بہت بڑا ذریعے بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو 50 ٹریلین ڈالرکی معیشت بنانے کا جوہدف رکھا ہے،اس کو حاصل کرنے میں انڈین ریلوے کا بڑا اہم کردار ادا کرے گا۔

Loading...

Loading...