نئی دہلی : وزیراعظم نریندرمودی سے امریلی کے بھیکھو بھائی کی ملاقات

بھیکھو بھائی نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے امریلی سے نئی دہلی تک سائیکل پرسفرکیا اور وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی۔

Jul 03, 2019 03:11 PM IST | Updated on: Jul 03, 2019 03:11 PM IST
نئی دہلی : وزیراعظم نریندرمودی سے امریلی کے بھیکھو بھائی کی ملاقات

وزیراعظم نریندرمودی سے امریلی کے بھیکھو بھائی کی ملاقات-(تصویر:ٹویٹر)۔

گجرات میں امریلی کے بھیکھو بھائی نے بدھ کے روز نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ وہ بھیکھو بھائی کی عاجزی اورجذبہ سے بہت متاثرہیں۔واضح رہے کہ بھیکھو بھائی 2019 میں عام انتخابات سے پہلے کہا کہ اگر بی جے پی کو 300 سے زیادہ نشستیں حاصل ہوتی ہے تو وہ امریلی سے نئی دہلی تک سائیکل پر سفر کرینگے۔انتخابی نتائج آنے کے بعد اب بھیکھو بھائی نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے امریلی سے نئی دہلی تک سائیکل پرسفرکیا اور وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی۔

اس سلسلہ میں وزیراعظم نریندرمودی نے کچھ تصاویرٹویٹر پر بھی پوسٹ کی ہے۔ ان تصاویرمیں وزیراعظم نریندرمودی۔ بھیکھو بھائی سے بات چیت کررہے ہیں۔یادر رہے کہ اس سال مئی میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان ہواتھا۔ جس میں بی جے پی کو303 سیٹیں حاصل ہوئی تھی۔اسی طرح گجرات میں بی جے پی کو 26 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔

Loading...