رابرٹ واڈرا کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے ای ڈی ، پہنچی دہلی ہائی کورٹ ، کیا یہ بڑا مطالبہ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ منی لانڈرنگ معاملے میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کرنا چاہتا ہے۔

Sep 26, 2019 06:20 PM IST | Updated on: Sep 26, 2019 06:20 PM IST
رابرٹ واڈرا کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے ای ڈی ، پہنچی دہلی ہائی کورٹ ، کیا یہ بڑا مطالبہ

رابرٹ واڈرا کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے ای ڈی ، پہنچی دہلی ہائی کورٹ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) منی لانڈرنگ معاملے میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کرنا چاہتا ہے۔ جانچ ایجنسی نے جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ سے رابرٹ واڈرا کی ضمانت خارج کرکے انہیں پوچھ تاچھ کےلئے حراست میں دینے کی اپیل کی ہے۔ نچلی عدالت سے منی لانڈرنگ معاملے میں رابرٹ واڈرا اور ان کے قریبی منوجن اروڑا کو عبوری ضمانت ملی ہوئی ہے۔ ای ڈی نے دونوں کو ضمانت دئے جانے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

ای ڈی نے جسٹس چندر شیکھر کے سامنے کہا کہ رابرٹ واڈرا جانچ میں تعاون نہیں کررہے ہیں ۔ اس لئے انہیں حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ بچاؤ فریق کے وکیل نے ای ڈی کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل جانچ میں پورا تعاون کررہے ہیں ۔ جانچ ایجنسی جب بھی انہیں پوچھ تاچھ کےلئے بلاتی ہے وہ حاضر ہوتے ہیں۔

Loading...

دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد جسٹس شیکھر نے تفصیلی سماعت کیلئے پانچ نومبر کی تاریخ طے کی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا پر 12 برائن اسٹن اسکوائر میں تقریباً 17 کروڑ روپے کی جائیداد خریدنے میں منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور منی لانڈرنگ روک تھام قانون کے تحت ای ڈی اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

Loading...