کملیش تیواری کے اہل خانہ کی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات، ان 11 مطالبات کوپوراکرنے کی مانگ

کملیش کا کنبہ لکھنؤ میں کملیش تیواری کی مورتی تعمیرکرانے کامطالبہ کررہاہے۔

Oct 20, 2019 01:59 PM IST | Updated on: Oct 20, 2019 02:32 PM IST
کملیش تیواری کے اہل خانہ کی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات، ان 11 مطالبات کوپوراکرنے کی مانگ

ہندو سماج پارٹی کے صدر کملیش تیواری کی 18 اکتوبربروزجمعہ کو دن دہاڑے ہوئے قتل کے بعد اتوار20اکتوبرکومتاثرہ کنبے نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ کملیش تیواری کے کنبے نے 11 نکاتی مطالبے پرمشتمل ایک لیٹروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کوسونپا ہے۔ کملیش کا کنبہ لکھنؤ میں کملیش تیواری کی مورتی تعمیرکرانے کامطالبہ کررہاہے۔ لیٹرمیں خورشید باغ کا نام بدل کرکملیش باغ رکھنے کے ساتھ ہی مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔

 

 

کملیش تیواری کے اہل خانہ کی جانب سے پیش کی گئی یادداشت۔(تصویر:نیوز18)۔ کملیش تیواری کے اہل خانہ کی جانب سے پیش کی گئی یادداشت۔(تصویر:نیوز18)۔

وزیراعلیٰ نے اچانک ڈائرکٹر جنرل آف پولیس او پی سنگھ کو بھی طلب کیاہے۔ ان کے ساتھ ایس آئی ٹی انچارج انسپکٹرجنرل آف پولیس ایس کے بھاگوت بھی پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے کملیش تیواری کے کنبے کے سامنے ہی او پی سنگھ سے قتل کی جانچ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات طلب کیں اورقاتلوں کو جلد ہی گرفتارکرنے کی ہدایت دی۔

کملیش تیواری کے اہل خانہ کی جانب سے پیش کی گئی یادداشت۔(تصویر:نیوز18)۔ کملیش تیواری کے اہل خانہ کی جانب سے پیش کی گئی یادداشت۔(تصویر:نیوز18)۔

Loading...