دہشت گردی کا خاتمہ : مودی حکومت کی زیرو ٹالیرنس پالیسی پرعمل کرنے پرامت شاہ نے دیا زور

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سرحد پر سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں اعلیٰ سطح میٹنگ کی اوراسے مضبوط بنانے کے لئے مجوزہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

Oct 04, 2019 10:52 PM IST | Updated on: Oct 04, 2019 10:52 PM IST
دہشت گردی کا خاتمہ : مودی حکومت کی زیرو ٹالیرنس پالیسی پرعمل کرنے پرامت شاہ نے دیا زور

میٹنگ میں وزیرداخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سرحد پر سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں اعلیٰ سطح میٹنگ کی اوراسے مضبوط بنانے کے لئے مجوزہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں داخلہ سکریٹری ’خصوصی سکریٹری داخلی سلامتی‘ بارڈر سیکورٹی فورس‘ سشترسیمابل‘ آسام رائفلز اور انڈو تبت بارڈر پولیس کے ڈائریکٹر جنرلوں نے حصہ لیا۔

میٹنگ میں امت شاہ نے دہشت گردی کے سلسلے میں مودی حکومت کی زیرو ٹالیرنس پالیسی پرزوردیا۔ اس کے علاوہ بدعنوانی‘ ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اسے دور کرنے پر زور دیا۔انہوں نے سرحد پر تعینات جوانوں کے لئے طبی سہولیات اور تربیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ان جوانوں کی وجہ سے ہی ملک کی 130کروڑ آبادی محفوظ ہے۔

Loading...

Loading...