آرٹیکل 370 کی منسوخی: پاکستان کے وزیراعظم نے ٹویٹ کے ذریعہ ہندوستان پر لگایا یہ بڑا الزام

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے جموں وکشمیر کے حالات پھرایک پیغام جاری کیاہے۔اس کے علاوہ عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈر ہے کہ آرایس ایس اورنازی پارٹی کا نظریہ کشمیر میں تھمنے والا نہیں ہے ۔

Aug 11, 2019 03:41 PM IST | Updated on: Aug 11, 2019 03:41 PM IST
آرٹیکل 370 کی منسوخی: پاکستان کے وزیراعظم نے ٹویٹ کے ذریعہ ہندوستان پر لگایا یہ بڑا الزام

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان: فائل فوٹو

جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی سے پاکستان پریشان میں مبتلا ہوگیاہے۔ پاکستان نے ہندوستان پردباؤ بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ وہیں اب پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹرکا سہارا لیکر ہندوستان کو نشانہ بنایاہے۔ عمران کہاہے کہ جموں وکشمیر میں عید الاضحیٰ سے پہلے تک کرفیو نافذکیاگیاہے۔

Loading...

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے جموں وکشمیر کے حالات پھرایک پیغام جاری کیاہے۔اس کے علاوہ عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈر ہے کہ آرایس ایس اورنازی پارٹی کا نظریہ کشمیر میں تھمنے والا نہیں ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ کشمیریوں کی نسل کشی سے کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش ہور ہی ہے ۔ سوال ہے کہ کیا دنیا مقبوضہ کشمیرمیں وہ سب دیکھے گی جو ہٹلر نے کیا ۔ یادرہے کہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے جبکہ وادی میں انٹرنیٹ اور ہر قسم کی سہولت بند کر دگئی ہے جبکہ کرفیو بھی نافذ ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں نے نازی نظریے سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔عمران خان نے ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے جموں و کشمیر میں کرفیولگائے جانے پرناراضگی کا اظہارکیاہے۔عمران خان کا کہناہے کہ ہندوستان کے اقدامات کا مقصد نسل کشی کے ذریعے کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

Loading...