ملک میں ممبئی جسے دہشت گردانہ حملے پھر نہیں ہوں گے : وزیردفاع راجناتھ سنگھ

راج ناتھ سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ کمانڈروں سے بات چیت کے بعد وہ پر اعتماد ہیں کہ سمندری سرحدیں بحریہ کے ہاتھوں میں محفوظ ہیں

Oct 22, 2019 11:24 PM IST | Updated on: Oct 22, 2019 11:24 PM IST
ملک میں ممبئی جسے دہشت گردانہ حملے پھر نہیں ہوں گے : وزیردفاع راجناتھ سنگھ

راجناتھ سنگھ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ ملک کی سمندری سرحدیں بحریہ کے ہاتھوں میں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ممبئی جیسے دہشت گردانہ حملے پھر نہیں ہونے دیے جائیں گے فوج بھون میں یہاں بحریہ کے سب سے اعلیٰ کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ کمانڈروں سے بات چیت کے بعد وہ پر اعتماد ہیں کہ سمندری سرحدیں بحریہ کے ہاتھوں میں محفوظ ہیں مندری سرحد پر چاق و چوبند سکیورٹی انتظامات ہیں اور انہیں یقین ہے کہ سمندری سرحد کے ذریعے ممبئی جیسے دہشت گردانہ حملے کو دہرایا نہیں جا سکتا۔

 

پاکستان کے وزیر شیخ رشید کے اس بیان پر کہ اب توپ نہیں نیو کلیائی بم چلے گا، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کبھی جارحانہ نہیں رہا ہے، نہ کسی کی ایک انچ زمین پر قبضہ کیا لیکن اگر کسی نے ہماری طرف بری نظر سے دیکھا تو ہماری مسلح افواج کسی کو بھی منہ توڑ جواب دینے کے قابل ہے۔انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبہ میں ’ میک ان انڈیا‘ منصوبہ بندی کو فروغ دیا جا رہا ہے اور ملک کو اس شعبے میں خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ دفاعی برآمدات کا گڑھ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

 

Loading...