جشن ادب 2019 میں ہوں گے زبردست رنگا رنگ پروگرام، ادبی شخصیات اورفنکارکریں گے جامعہ ہمدرد میں شرکت

ادب اورساہتیہ سے محبت کرنے والوں کےلئے 'جشن ادب 2019 ' کا انعقاد ایک بارپھرملک کی معروف درسگاہ جامعہ ہمدرد میں ہونے جارہا ہے۔

Oct 22, 2019 06:16 PM IST | Updated on: Oct 22, 2019 09:01 PM IST
جشن ادب 2019 میں ہوں گے زبردست رنگا رنگ پروگرام، ادبی شخصیات اورفنکارکریں گے جامعہ ہمدرد میں شرکت

جشن ادب 2019 کا جامعہ ہمدرد میں ہوگا انعقاد۔

ادب اورساہتیہ سے محبت کرنے والوں کےلئے 'جشن ادب 2019 ' کا انعقاد ایک بار پھر ملک کی معروف درسگاہ جامعہ ہمدرد میں ہونے جارہا ہے۔ جشن ادب اپنے8ویں شعری میلہ (ساہتیہ اتسو) کےدوسرے مرحلے کا انعقاد کررہا ہے۔  پروگرام 8 سے10 نومبرتک چلےگا۔ اس میں مشاعرہ اورکوی سمیلن، داستان گوئی، قوالی اورغزل گوئی کے علاوہ مختلف پروگرام شامل ہیں۔

جشن ادب، علم وفن ، تہذیب وثقافت کے بہت سے رنگوں اورفنون سے لبریزتین روزہ شاندارتقریب ہے، جس میں ملک وبیرون ملک سےفنکار، ادیب، شاعر، مصور، موسیقار، گلوکارکےعلاوہ اردواورہندی زبانوں میں کام کرنے والی شخصیات  شریک ہورہی ہیں۔ پروگرام دارالحکومت دہلی کے جامعہ ہمدرد میں منعقد کیا جارہا ہے۔

Loading...

اس بارکیا ہے خاص

خاص بات یہ ہےکہ اس بارکا 'جشن ادب' اوربھی خاص، شانداراوردلکش ہوگا۔ پروگرام کی خاصیت کا اندازہ اسی بات سےلگایا جاسکتا ہےکہ کئی ماہ پہلے سےاس کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ ہرسال شائقین کی بڑھتی ہوئی تعداد کودیکھتے ہوئےان کی سہولیات کےلئےاس بار رجسٹریشن آن لائن پہلے ہی کھول دی گئی ہیں۔ آپ کوبتادیں کہ 'جشن ادب' دوسری ادبی تقریبات سے پوری طرح الگ ہےاوراپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے۔

صوفی گیتوں سے بندھے گا سماں

 جشن ادب 2019 میں صوفی گیتوں کےلئے مشہورروحانی بہنیں اپنے سُروں سے سماں باندھیں گی۔ روحانی بہنوں کی سب سے خاص بات یہ ہےکہ وہ اپنی صوفی سنگیت، بلند آواز، تال اوردلکش آوازسے لوگوں کے دلوں کو چھولیتی ہیں۔ جاگرتی لوتھرا پرسنا اورنیتا پانڈے نیگی،  بھلے ہی سگی بہنیں نہ ہوں، لیکن صوفی سنگیت کےلئےان کے پیارنےانہیں ایک ساتھ روح سے جوڑدیا ہےاورایک ساتھ ایک اسٹیج پرلاکرکھڑا کردیا ہے۔ اسی لئےان روحانی بہنوں کو'دی فیمیل وائس آف صوفی ازم' کہتے ہیں۔ اس کےعلاوہ 'مورا پیا موسے بوتل ناہی، اورے من توباورا ہے' جیسےگانوں سے بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے والی اورقدیم نظموں کےلئےمشہورشاعرہ سیٹھ 'شام صوفیانہ' تقریب میں چارچاند لگائیں گی۔ مشہورفنکار، گلوکار، شاعر، ہدایت کار، اسکرین رائٹر پیوش مشرا بھی اپنے بینڈ 'بلی ماران' کے ساتھ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

لذیذ پکوان کا اٹھائیں لطف

 جشن ادب ساہتیہ کے شائقین کے ساتھ ساتھ بہترین اورلذیذ کھانوں کے شوقین لوگوں کے لئے بھی خوشخبری لے کرآیا ہے۔ اس کو'لذت: ذائقہ ہندوستان کا' نام دیا گیا ہے۔ اس میں لوگ ہندوستانی پکوان کا لطف اٹھا سکیں گے۔

کتابوں کا میلہ

پہلے لوگ خوب پڑھتے تھے، تھوڑا لکھتے تھے اورسوچ سمجھ کربولتے تھے، لیکن اب یہ معاملہ الٹا ہوگیا ہے۔ اس لئے اپنی تہذیب وثقافت بچانے کے لئے ہمیں اچھی کتابوں کو پڑھنا اورسمجھنا ہوگا۔ تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے لئے بھی 'جشن ادب' میں 'کتابوں کی دنیا'۔ لفظ زندہ رہیں گے'، علمی بازار: نظریہ ہندوستان کا'، جیسے کتاب میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس میں ہندی، اردو، انگریزی کے بڑے بڑے مصنف شرکت کریں گے۔ لوگ اپنے پسند کے مصنفین کی کتابوں کوخرید کرگھرلے جاسکیں گے۔ اکثرکہاجاتا ہے کہ کتابوں میں ایک کھڑکی ہوتی ہے، جس سے ہم نئی دنیا کو دیکھ سکتے ہیں۔

Loading...