حج 2020: جموں وکشمیرکےعازمین حج درخواست فارم داخل کرنے سے محروم

ملک بھرمیں سفرحج سال 2020 کے لئے آئن لائن فارم بھرنے کاعمل آج سے شروع ہوا۔ لیکن جموں وکشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ رہنے سے یہاں کےعازمین فارم نہیں بھر سکے۔ مرکزی حج کمیٹی نے اس مرتبہ حج فارم،آن لائن بھرنے کا لزوم رکھاہے۔

Oct 10, 2019 06:01 PM IST | Updated on: Oct 10, 2019 06:01 PM IST
حج 2020: جموں وکشمیرکےعازمین حج درخواست فارم داخل کرنے سے محروم

جموں وکشمیر کے حجاج کرام کی فائل فوٹو۔(تصویر:اے پی)۔

ملک بھر میں سفرحج سال 2020 کے لئے آئن لائن فارم بھرنے کاعمل آج سے شروع ہوا۔ لیکن جموں کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ رہنے سے یہاں کےعازمین فارم نہیں بھر سکے۔ مرکزی حج کمیٹی نے اس مرتبہ حج فارم،آن لائن بھرنے کا لزوم رکھاہے۔ ملک بھرمیں آج سے آن لائن حج درخواستیں داخل کرنے کی کاروائی شروع ہوچکی ہے۔ لیکن جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے عازمین ، انٹرنیٹ بند رہنے کی وجہ سے اپنے فارم نہیں بھر سکے۔ ریاست میں مواصلاتی نظام کب بحال ہوگا، کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ چندعازمین نے حج ہاؤس کا رُخ کیا تو وہاں بھی درخواستیں داخل کرنے کاکوئی انتظام نہیں تھا۔

ایک کشمیری شہری اپنے مکان میں باہر کا نظارہ کرتے ہوئے۔(تصویر:رائٹرز)۔ ایک کشمیری شہری اپنے مکان میں باہر کا نظارہ کرتے ہوئے۔(تصویر:رائٹرز)۔

Loading...

ریاستی حج کمیٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ کیونکہ جموں کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے لہذا حج فارم آف لائن وصول کرنے کی تجویز مرکزی حج کمیٹی کو روانہ کی گئی ہے اور وہاں سے جواب کا انتظار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عازمین کی سہولت کے لئے کوئی نہ کوئی صورت ضرور نکالی جائے گی۔ریاستی حکومت کی جانب سے طلباء یا تاجروں کے لئے ڈی سی دفاتر میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ انتظامیہ کو عازمین حج کے لئے بھی حج ہاؤس یا دیگر مقاما ت پر انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرانے کے لئے مناسب اقدامات کرنےکی ضرورت ہے۔

سرینگرسے صنم تصدق کی رپورٹ 

Loading...