دہلی : جموں کشمیرمسئلہ پروزارت داخلہ میں اعلیٰ سطحی میٹنگ آج، لیے جاسکتے ہیں اہم فیصلے

یہ میٹنگ داخلہ سکریٹری کی صدارت میں ہوگی۔ حکومت کے کئی وزارت کےسکریٹریز اس میٹنگ میں حصہ لیں گے۔اجلاسوں کا یہ دورآنےوالےدنوں میں بھی رہےگا۔اورحکومت کی یہ کوشش ہے کہ ریاست کی تشکیل سےکڑے جتنے بھی مدعےہیں ان پرجلد کام شروع ہو

Aug 27, 2019 09:36 AM IST | Updated on: Aug 27, 2019 09:36 AM IST
دہلی : جموں کشمیرمسئلہ پروزارت داخلہ میں اعلیٰ سطحی میٹنگ آج، لیے جاسکتے ہیں اہم فیصلے

جموں کشمیرمسئلے پرآج وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوگی۔(تصویر:نیوز18)

جموں کشمیرتنظیم نوقانون منظور ہونے کے بعداسےکےنفاذ کےتعلق سےآج وزارت داخلہ کی اہم میٹنگ ہے۔یہ میٹنگ داخلہ سکریٹری کی صدارت میں ہوگی۔ حکومت کے کئی وزارت کےسکریٹریز اس میٹنگ میں حصہ لیں گے۔اجلاسوں کا یہ دورآنےوالےدنوں میں بھی رہےگا۔اورحکومت کی یہ کوشش ہے کہ ریاست کی تشکیل سےکڑے جتنے بھی مدعےہیں ان پرجلد کام شروع ہو۔

وہیں دوسری جانب مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کی اعلیٰ سطح کی ٹیم آج جموں وکشمیر اور لداخ کا دورہ کرےگی۔ دو روزہ دورے پر یہ ٹیم معلوم کرنے کی کوشش کرے گی کہ جموں وکشمیر اور لداخ کے کن علاقوں میں کیا ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ یہ ٹیم سرینگر میں 27 اور28 اگست کو رہے گی۔ جس کےبعد دورے کی رپورٹ بنائی جائیگی۔جسے اقلیتی امورکےوزیرمختارعباس نقوی کےحوالے کیاجائیگا۔اسی کی بنیاد پروزارت اپنی اسکیموں کوجموں کشمیراور لداخ میں نافذ کے لیے روڈ میپ تیارکرےگی

Loading...

Loading...