پاکستان نے تسلیم کی نقصان کی بات ، ہندوستانی فوجی سربراہ کے ساتھ رابطے میں ہیں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

ہندوستانی فوج کی جانب سے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کی کیمپوں پر داغے گئے گولوں سے پاکستانی فوج نے نقصان ہونے کی بات کا اعتراف کرلیا ہے ۔

Oct 20, 2019 05:49 PM IST | Updated on: Oct 20, 2019 05:49 PM IST
پاکستان نے تسلیم کی نقصان کی بات ، ہندوستانی فوجی سربراہ کے ساتھ رابطے میں ہیں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

پاکستان نے تسلیم کی نقصان کی بات، فوجی سربراہ کے ساتھ رابطے میں ہیں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

ہندوستانی فوج کی جانب سے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کی کیمپوں پر داغے گئے گولوں سے پاکستانی فوج نے نقصان ہونے کی بات کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ادھر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی اس واقعہ پر مسلسل گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت سے اس سلسلہ میں بات کی اور ان سے اس معاملہ میں معلومات فراہم کراتے رہنے کیلئے کہا ۔

پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی گولہ باری کا ہندوستانی فوج نے منہ توڑ جواب دیا ۔ ہندوستانی فوج نے آرٹلری گن سے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں موجود دہشت گردی کے کیمپوں پر گولہ باری کی ، جس میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد اور حزب المجاہدین کے 35 دہشت گردوں کے مارے جارے کی خبر ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ چھ پاکستانی فوجیوں کی بھی اس کارروائی کے دوران موت ہوگئی ہے ۔ اس کے بعد پاکستانی فوج کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ہندوستانی گولہ باری میں اس کو نقصان پہنچا ہے ۔

ادھر پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی گولہ باری میں 9 ہندوستانی جوان شہید ہوگئے ہیں ۔ وہیں ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں ایک پاکستانی فوجی کی موت کی بات کا بھی اعتراف کیا گیا ہے ۔ حالانکہ کسی دعوی کی ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔

بتادیں کہ گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستانی فوج کی جانب سے مسلسل ہندوستانی سیکورٹی فورسیز کو نشانہ بنا کر حملے کئے جارہے ہیں ۔ جموں و کشمیر کے تنگ دھار میں اتوار کو پاکستانی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ۔

Loading...