پاکستان:عمران خان اپنی سیاسی زمین کوبچانےکی کررہے ہیں کوشش،آج قوم سے کریں گےخطاب

وزیراعظم عمران خان ہاتھ سے نکلتی اپنی سیاسی زمین کو بچانے کےلئے پیر کو ملک سے خطاب کریں گے۔پاکستانی وزیراعظم کے اطلاعات اورنشریات امور کے اسپیشل اسسٹنٹ فردوس عاشق ایوان نے کہا کہ وزیراعظم حال میں جموں و کشمیر کی صورت حال کے بارے میں ملک سے خطاب کریں گے۔

Aug 26, 2019 02:32 PM IST | Updated on: Aug 26, 2019 02:32 PM IST
پاکستان:عمران خان اپنی سیاسی زمین کوبچانےکی کررہے ہیں کوشش،آج قوم سے کریں گےخطاب

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان: فائل فوٹو۔

وزیراعظم عمران خان ہاتھ سے نکلتی اپنی سیاسی زمین کو بچانے کےلئے پیر کو ملک سے خطاب کریں گے۔ پاکستانی وزیراعظم کے اطلاعات اورنشریات امور کے اسپیشل اسسٹنٹ فردوس عاشق ایوان نے کہا کہ وزیراعظم حال میں جموں و کشمیر کی صورت حال کے بارے میں ملک سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے خطاب میں عمران خان جموں و کشمیر کےموجودہ حالات کے بارے میں خصوصی طورپر بات چیت کریں گے۔

 

واضح رہے کہ ہندوستان نے 5 اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی ریاستی کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370کو ہٹا دیاتھا اورریاست کو مرکزکے زیر انتظام دو ریاستوں میں تقسیم کردیاتھا۔اس کے ساتھ ہی کئی سیاسی لیڈرون سمیت علحیدگی پسند لیڈروں کو بھی حراست میں لیالیا گیا تھا۔گزشتہ ہفتے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کے ذریعہ کشمیر میں کی جارہی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کے سلسلے میں بین الاقوامی سطح پر جھوٹی تشہیر کرنے کی کوشش کی تھی۔

 

قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے ٹویٹ کرکے کہا تھا،’’ہم ہندوستان کی میڈیا کے دعوے سن رہے ہیں کہ افغانستان کے کچھ دہشت گرد جموں و کشمیر میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ کچھ دیگرنے ہندوستان کے جنوبی علاقوں میں دراندازی کی ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ یہ دعوے اندازے کی بنیاد پر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستان کشمیر میں مسلمانوں پر کئے جانے والے ظلم سے توجہ ہٹانے کےلئے اس ایجنڈے کا استعمال کررہا ہے۔

Loading...