پی ایم مودی اور صدرشی جنپنگ کی ملاقات: دہشت گردی اورتجارت پرہوئی بات چیت

وزیراعظم نریندر مودی اور دو روزہ غیررسمی چوٹی کانفرنس کے لئے تملناڈو کے مہابلی پورم پہنچے چین کے صدرشی جنپنگ نے جمعہ کو تقریباً 5 گھنٹے تک بات چیت کی۔

Oct 11, 2019 11:41 PM IST | Updated on: Oct 11, 2019 11:56 PM IST
پی ایم مودی اور صدرشی جنپنگ کی ملاقات:  دہشت گردی اورتجارت پرہوئی بات چیت

پی ایم مودی اور صدرشی جنپنگ کی ملاقات: تقریباً 5 گھنٹے تک رسمی بات چیت۔(تصویر:ٹویٹر،ایم ای اے)۔

وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جنپنگ کے مابین دوسری غیررسمی چوٹی بات چیت کے پہلے دن پانچ گھنٹے سے زیادہ تک کھل اور خوشگوار میں ماحول میں بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماوں نے ہندستان اور چین کے عوام کے مابین تاریخی اور ثقافتی تعلقات کے تاروں کو مضبو ط کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی توازن، دہشت گردی اور مذہبی سخت گیری کو دور کرنے پر مل کر کام کرنے کی ضرورت کو قبول کیا۔خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے جمعہ کی دیر رات پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ گوکھلے نے بتایا کہ دونوں لیڈروں کے مابین پانچ گھنٹے سے زیادہ تک کھلے اور خوشگوار ماحول میں مثبت با ت چیت ہوئی۔ اس دوران ثقافتی پروگرام کو چھوڑ کر پورے وقت صرف دونوں لیڈروں کے مابین تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہاکہ پی ایم مودی نے نیشنل ویزن، حکومت کی ترجیحات، اقتصادی ترقی کے ہدف وغیرہ کے بارے میں بتایا جبکہ صدر شی جنپنگ نے پی ایم مودی و انتخابی فتح کو ان کی مقبولیت کا ثبوت بتاتے ہوئے ان کے ساتھ آئندہ ساڑھے چار سل تک نزدیکی طورپر ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کو انسانیت کے لئے چیلنج قرار دیا اور اس سے ملکر مقابلہ کرنے کی بات کہی۔

خارجہ سکریٹری نے بتایا کہ کل دونوں لیڈروں کے مابین خاص طورپر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بات چیت ہوگی۔

Loading...

وزیراعظم مودی نئے اوتار میں سفید قمیص اور دھوتی پہنے ہوئے تھے اور انگ وستر ڈالے ہوئے تھے۔ اس دوران چین کے صدر بھی غیررسمی لباس میں تھے۔ انہوں نے کالے رنگ کی پینٹ اورسفید شرٹ پہن رکھی تھی۔اس کے بعد دونوں لیڈر وں نے تقریباً تین گھنٹے تک غیررسمی بات چیت کی۔  

وزیراعظم مودی نے چین کے صدر کو رقص کرتی سورسوی کی تنجاور کی پینٹنگ اور نچیارکوئل انم دیپ ستون پیش کیا۔صدرشی جنپنگ پی ایم مودی کے ساتھ رات کے کھانے کے ہوٹل کے لئے روانہ ہوگئے۔دونوں لیڈروں کے مابین طویل بات چیت کی وجہ سے وزارت خارجہ کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس میں تاخیر ہوگئی۔شی جنپنگ کو نریندر مودی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں جنوبی ہندوستان کے کھانے پیش کئے جن میں تملناڈو کے روایتی سامبراوررسم اہم طورپر شامل تھے۔

 

Loading...