جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ:مہاراشٹرمیں پی ایم مودی کا انتخابی ریلی سے خطاب

وزیراعظم نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے جلگاؤں میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ پی ایم کا خطاب سننے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔ پی ایم نے اس دوران کہا اب دنیا ایک نیا ہندوستان دیکھے گی۔

Oct 13, 2019 02:32 PM IST | Updated on: Oct 13, 2019 02:32 PM IST
جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ:مہاراشٹرمیں پی ایم مودی کا انتخابی ریلی سے خطاب

جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ:مہاراشٹرمیں پی ایم مودی کا انتخابی ریلی سے خطاب-(تصویر:بی جے پی فارانڈیا،ٹویٹر)۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے جلگاؤں میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ پی ایم کا خطاب سننے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔ پی ایم نے اس دوران کہا اب دنیا ایک نیا ہندوستان دیکھے گی۔ کیونکہ ہندوستان کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں ۔ پی ایم مودی نے اس دوران جموں کشمیرکی بھی بات کی۔وزیراعظم نے کہا کہ جموں کشمیر ہندوستان کا تاج ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں کشمیراورلداخ صرف زمین کا ٹکڑا ہی نہیں ہے بلکہ جموں کشمیر اور لداخ ہماری شان ہے ۔

وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ مہاراشٹر میں بی جے پی حکومت کے ذریعے ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں حالات مکمل معمول پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں 4مہینے کا وقت بھی نہیں لگے گا۔وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ 5اگست کو ہم نے ناممکن کو ممکن کرکے دکھا دیا۔ مرکزی حکومت نے ترقی کی راہموارکرنے کے لیے آرٹیکل 370منسوخ کیا تاکہ جموں ، کشمیر اور لداخ کی ترقی کو یقینی بنایاجاسکیں۔پی ایم مودی نے چیلیج کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن آرٹیکل 370کو بحال کرکے دکھائے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن سے آرٹیکل 370کی منسوخی پراپنا مؤقف واضح کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

Loading...