بیکانیر میں جنگی طیارہ مگ 21 کریش ، نال ائیربیس کے پاس پیش آیا حادثہ

راجستھان کے بیکانیر میں ہندوستانی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ مگ 21 حادثہ کا شکار ہوگیاہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ بیکانیر میں یہ حادثہ ہندوستانی فضائیہ کے نال ائیربیس کے پاس پیش آیا ہے ۔

Mar 08, 2019 03:52 PM IST | Updated on: Mar 08, 2019 04:44 PM IST
بیکانیر میں جنگی طیارہ مگ 21 کریش ، نال ائیربیس کے پاس پیش آیا حادثہ

بیکانیر میں جنگی طیارہ مگ 21 کریش

راجستھان کے بیکانیر میں ہندوستانی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ مگ 21 حادثہ کا شکار ہوگیاہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ بیکانیر میں یہ حادثہ ہندوستانی فضائیہ کے نال ائیربیس کے پاس پیش آیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے دھنواں اور دھول کے غبار کے ساتھ ہی دو پائلٹوں کو پیرا شوٹ سے نیچے اترتے ہوئے دیکھا ۔

ادھر بیکانیر ضلع کلکٹر نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے جائے واقعہ پر راحت اور امدادی ٹیم پہنچنے کی بات کہی ہے ۔ حالانکہ فی الحال ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی آفیشیل بیان سامنے نہیں آیاہے ۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پی او کے میں فضائی حملہ کے بعد پاکستان کے جنگی طیارہ کو مگ 21 نے ہی مار گرایا تھا ۔ مگ 21 بائسن کے حملے کے بعد پاکستان کا ایف 16 جنگی طیارہ ایل او سی کے پاس پی او کے میں گرا تھا ۔

Loading...