آرٹیکل 370 کی منسوخی : ہندوستان میں یوم آزادی منانے پر ٹینس اسٹارثانیہ مرزا ہوئیں ٹرول

پاکستان میں گذشتہ روزاس مسئلہ پر یوم سیاہ منایا گیا۔ ٹویٹر پرثانیہ مرزا کو فالو کرنے والوں نے اُن سے مطالبہ کیا کہ وہ یوم سیاہ منائیں۔ ثانیہ مرزا کے قومی پرچم لہرانے پر پاکستانیوں کی جانب سے اعتراض بے معنی اور مضحکہ خیزقراردیا۔

Aug 16, 2019 05:15 PM IST | Updated on: Aug 16, 2019 05:15 PM IST
آرٹیکل 370 کی منسوخی : ہندوستان میں یوم آزادی منانے پر ٹینس اسٹارثانیہ مرزا ہوئیں ٹرول

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ۔ فائل فوٹو ۔

یوم آزادی ہند کے موقع پر سرکردہ ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے شہر حیدرآباد میں قومی پرچم لہرایا- جوایک فطری بات ہے تاہم 5اگست کو حکومت ہند کی جانب سے کشمیر کے لئے دفعہ 370 کے خاتمہ کے بعد پاکستانیوں نے ہندوستانی پرچم لہرانے پرثانیہ مرزا پر شدید نکتہ چینی کی۔ ثانیہ مرزا نے قومی پرچم لہرانے کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے یوم آزادی ہند کی مبارکباد دی تھی۔

 

پاکستان میں گذشتہ روزاس مسئلہ پر یوم سیاہ منایا گیا۔ ٹویٹر پرثانیہ مرزا کو فالو کرنے والوں نے اُن سے مطالبہ کیا کہ وہ یوم سیاہ منائیں۔ ثانیہ مرزا کے قومی پرچم لہرانے پر پاکستانیوں کی جانب سے اعتراض بے معنی اور مضحکہ خیزقراردیا۔

ثانیہ مرزا کا تعلق ہندوستان کے شہرحیدرآباد سے ہیں اوراُنہوں نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی اور اُن سے ہوئے اپنے بیٹے ازہان مرزا ملک کو ہندوستانی شہریت دلائی جبکہ یہ توقع کی جارہی تھی کہ ثانیہ اپنے بیٹے کو والد کے ملک کی شہریت دلائیں گی‘ لیکن حیدرآبادی ٹینس اسٹار نے ایسا نہیں کیا۔ ٹویٹر پر اُن کو فالو کرنے والوں نے مضحکہ خیز مطالبہ کردیا۔ ایک فالوور زارا اکرم نے اس مسئلہ پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ مرزا سے کہا کہ انسانیت کی خاطر تو یومِ سیاہ منا لیں۔

فرح ناز نامی فالوور نے ثانیہ سے اپیل کی کہ ”بھابھی پلیز پاکستانی ہوجائیں“۔ فرح ناز نے اپنے ٹویٹ میں فری کشمیر اور بلیک ڈے کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔ اس کے علاوہ کچھ ٹویٹر صارفین نے کشمیر اور پاکستان کے پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ آرٹیکل370 منسوخ کرنے پر پاکستان نے کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے 15اگست کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔

Loading...