ہند۔پاگ کشیدگی : ہندوستانی فوج کی کارروئی پرپی اوکے میں خوفزدہ ہیں مقامی لوگ

Oct 21, 2019 10:11 AM IST | Updated on: Oct 21, 2019 10:11 AM IST
ہند۔پاگ کشیدگی : ہندوستانی فوج کی کارروئی پرپی اوکے میں خوفزدہ ہیں مقامی لوگ

ہند۔پاگ کشیدگی : ہندوستانی فوج کی کارروئی پرپی اوکے میں خوفزدہ ہیں مقامی لوگ۔(تصویر:نیوز18)۔

پاکستان کے مقبوضہ کشمیریعنی پی او کے میں موجود دہشت گردوں کے لانچ پیڈ کے خلاف ہندوستانی فوج کے ایکشن کے بعد مقامی لوگوں میں بہت خوف دیکھاجارہاہے۔ لوگ خوفزدہ ہیں کہ انہیں پاکستان کے گناہوں کا خمیازہ برداشت نہیں کرنا پڑرہاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، پی او کےمقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ جس طرح سے ہندوستانی فوج نے دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ کوختم کرنے کے لئے گولے باری کی ہے، ایسا لگتا تھا کہ وہ یہاں موجود ہرچیز کو ختم کردیں گے

تاہم ، دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں ہندوستانی فوج نے مقامی علاقوں میں فائرنگ نہیں کی۔ پی او کے کے بہت سارے رہائشیوں نےہندوستانی فوج کی کارروائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈکیے ہیں۔ کچھ مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ فوج کی کارروائی کی وجہ سے دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈوں کو بہت نقصان ہوا ہے۔

ہند۔پاک کشیدگی:ہندوستان فوج نےتوپ خانے کا کیا استعمال۔دہشت گردوں کے کیمپوں کوبنایانشانہ۔(تصویر:فائل فوٹو،نیوز18) ہند۔پاک کشیدگی:ہندوستان فوج نےتوپ خانے کا کیا استعمال۔دہشت گردوں کے کیمپوں کوبنایانشانہ۔(تصویر:فائل فوٹو،نیوز18)۔

Loading...

فوج کے آپریشن میں 6 سے 10 فوج ہلاک

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل بپن راؤت نے بھی اتوار کے روز بتایا تھا کہ جموں و کشمیر کے ٹنگڈھار میں پاکستان کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں دو ہندوستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد ہندوستانی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں دہشت گردوں کے کیمپوں پرحملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے چار دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانے والی توپ خانے سے فائرکیا۔ ہندوستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ، دہشت گرد تنظیم جیش اورحزب اللہ کے 35 دہشت گردوں کے ساتھ 6 سے 10 پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

جنرل بپن راؤت نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی جانب سے کی گئی اشتعال انگریزی کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا تھا، ہمیں اطلاع ملی تھی کہ دراندازی کیلئے سرحد کے پاس کئی دہشت گرد آگئے ہیں ۔ ایسے میں ہم نے پی او کے میں موجود دہشت گردوں کے لانچ پیڈ تباہ کردئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے سرحد پار کچھ دہشت گردانہ کیمپوں کی نشاندہی کی تھی اور اتوار کو انہیں تباہ کردیا ۔ ہندوستانی فوج کی کارروائی میں 6سے 10 پاکستانی فوجی بھی مارے گئے ہیں ۔ تین دہشت گردانہ کیمپوں کو تباہ کیا گیا اور چوتھے دہشت گردانہ کیمپ کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ اس میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو بھی مار گرایا گیا۔

پاکستان نے تسلیم کی نقصان کی بات، فوجی سربراہ کے ساتھ رابطے میں ہیں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

جنرل بپن راؤت نے وزیردفاع کوبتائی یہ بات

جنرل بپن راؤت نے کہا کہ وزیردفاع راجناتھ سنگھ کوجوابی کارروائی کے بارے میں واقف کروایاگیاہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی اشتعال انگیزی اورجوابی کارروائی کے متعلق ۔" انہوں نے کہا ، 'وزیر دفاع اس معاملے پرمجھ سے مستقل رابطے میں ہیں۔'

دراندازی کا امکان

جنرل بپن راؤت نے کہا ، "آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعدسے ، ہمیں سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی کا اندیشہ تھا اور اس سلسلہ میں ہمیں جانکاری بھی حاصل ہورہی تھی۔" آرمی چیف نے کہا ، "اب تک ہمارے پاس دستیاب معلومات کے مطابق ، 6 سے 10 پاکستانی فوجی ہلاک اوراسی تعداد میں دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ کارروائی میں ہلاک دہشت گردوں کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ جنرل بپن راؤت نے کہا کہ فوج کو ٹھوس معلومات موصول ہونے کے بعد ، سرحد پار سے دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Loading...