جموں وکشمیر: حالا ت کوبگاڑنے کی جارہی ہے سازش، پولیس اور فوج چوکس

 جموں وکشمیرمیں دفعہ تین 370 کی منسوخی کے 70 دنوں  بعد کل ہی پوسٹ  پیڈموبائل خدمات  کو بحال کیاگیا۔ لیکن یہ  خبرامن کے دشمنوں کوہضم نہیں ہورہی ہےاور حالا ت کوکل ہی بگاڑنے کی  کوشش کی گئی۔

Oct 15, 2019 12:23 PM IST | Updated on: Oct 15, 2019 12:23 PM IST
جموں وکشمیر: حالا ت کوبگاڑنے کی جارہی ہے سازش، پولیس اور فوج چوکس

علامتی تصویر

جموں وکشمیرمیں دفعہ تین 370 کی منسوخی کے 70 دنوں بعد کل ہی پوسٹ پیڈموبائل خدمات کو بحال کیاگیا۔ لیکن یہ خبرامن کے دشمنوں کوہضم نہیں ہورہی ہےاور حالا ت کوکل ہی بگاڑنے کی کوشش کی گئی۔ کل ہی ملیٹنٹوں نے شوپیاں میں راجستھان کے ایک ٹرک ڈرائیور کونشا نہ بنایا۔ملیٹنٹوں نے ٹرک ڈرائیورکوگولی مارکرہلاک کردیا۔جس کے بعد ملیٹنٹوں نے ٹرک کو بھی نزر آتش کر دیا گیا ۔ مہلو ک ٹرک ڈرائیور کا نام شریف خان تھا جس کا تعلق راجستھان کے بھرت پور سے ہے۔

شریف کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی گھر میں ماتم کا ماحول ہے ۔ ذرائع کے مطا بق شریف کے اہل خانہ کو جموں کشمیر جانے سے انتظامیہ نے رو ک دیا ہے ۔ اس واقعہ سے یہ صاف ہوگیاہے کہ حکو مت کی جانب سے کی جا رہی امن کی کوشش سے امن میں رخنہ اندازی کرنے والے بوکھلا ہٹ کا شکار ہیں ۔

Loading...

جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل سے پیرکے روزدہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے دومشتبہ دہشت گردوں کوگرفتارکرلیاگیاہے۔ پیر کے روز پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ معتبرمعلومات پرکارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر2 دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔ان کی شناخت چندی کھٹانہ اور واجد علی کھٹانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں جانڈی واڑہ راجوری کے رہائشی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ دونوں دہشتگرد حزب المجاہدین کا حصہ ہیں اوروہ سرگرم عسکریت پسندوں کے معاون کے طورپرکام کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کو اسلحہ اور گولہ بارود دینے اور علاقے میں دہشت گردحملے کرنے کے لئے سرگرم دہشت گردوں کی رہنمائی کرنےکا منصوبہ رکھتے تھے۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی سازش بھی کررہے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ اس کے قبضے سے قابل اعتراض مواد اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

Loading...