امرناتھ یاترا دہشت گردانہ میں 52 لوگوں کی جان بچانے والے ڈرائیو شیخ سلیم غفور کو ملے گا بہادری ایوارڈ

زشتہ سال امرناتھ یاترا کےد وران دہشت گردانہ حملوں سے عقیدتمندوں کی جان بچانے والے گجرات کے جانباز ڈرائیور شیخ سلیم غفور کو اس سال بہادری کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ گزشتہ سال جولائی میں غفور نے 52 عقیدتمندوں کی جان بچائی تھی۔

Jan 24, 2018 06:20 PM IST | Updated on: Jan 24, 2018 06:20 PM IST
امرناتھ یاترا دہشت گردانہ میں 52 لوگوں کی جان بچانے والے ڈرائیو شیخ سلیم غفور کو ملے گا بہادری ایوارڈ

احمد آباد : گزشتہ سال امرناتھ یاترا کےد وران دہشت گردانہ حملوں سے عقیدتمندوں کی جان بچانے والے گجرات کے جانباز ڈرائیور شیخ سلیم غفور کو اس سال بہادری کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ گزشتہ سال جولائی میں غفور نے 52 عقیدتمندوں کی جان بچائی تھی۔ شیخ سلیم گجرات کے ولساڑ کا رہنے والا ہے۔

خیال رہے کہ عقیدتمندوں کے ساتھ جب غفور سورت پہنچے تھے ، تو گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے ان کا شاندار استقبال کیا تھا ۔استقبال کے بعد وزیر اعلی نے غفور سے وعدہ کیا تھا کہ ان کانام بہادری ایوارڈ کیلئے بھیجا جائے گا۔ وزیر اعلی کے وعدہ کے مطابق اس مرتبہ یوم جمہوریہ پر غفور کو 52 عقیدتمندوں کی جان بچانے کیلئے بہادری کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ گجرات سے 60 عقیدتمندوں کو لے کر ایک بس امرناتھ یاترا پر گئی تھی ۔ 10 جولائی کو یہ بس عقیدتمندوں کو لے کر واپس لوٹ رہی تھی ، تبھی رات ساڑھے آٹھ بجے باٹنگو کے نزدیک دہشت گردوں نے بس پر فائرنگ شروع کردی ۔ اس حملہ میں 8 عقیدت مندوں کی موت ہوگئی جبکہ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔ گولہ باری کے درمیان اپنی ہمت اور سمجھ بوجھ کا ثبوت دیتے ہوئے ڈرائیور شیخ سلیم مسلسل بس ڈرائیو کرتا رہا ہے اور اس نے 52 عقیدتمندوں کی جان بچالی ۔

Loading...

Loading...