امت شاہ کی رتن ٹاٹا اورمادھوری دکشت سےملاقات ، لتا منگیشکر سے بھی کریں گے ملاقات

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے آج ’سمرتھن کے لئے سمپرک‘ (حمایت کے لئے رابطہ) مہم کے تحت اداکارہ مادھوری دکشت اور ان کے شوہر شری رام نینے سے ملاقات کی۔

Jun 06, 2018 11:01 PM IST | Updated on: Jun 06, 2018 11:04 PM IST
امت شاہ کی رتن ٹاٹا اورمادھوری دکشت سےملاقات ، لتا منگیشکر سے بھی کریں گے ملاقات

رتن ٹاٹا اور مادھوری دکشت سے امت شاہ کی ملاقات

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے آج ’سمرتھن کے لئے سمپرک‘ (حمایت کے لئے رابطہ) مہم کے تحت اداکارہ مادھوری دکشت اور ان کے شوہر شری رام نینے سے ملاقات کی۔اس دوران مہاراشٹرکے وزیراعلی دیویندر فڑنویس بھی موجود تھے۔ امت شاہ نے صنعت کار رتن ٹاٹا سے بھی ملاقات کی۔ امت شاہ گلوکارہ لتا منگیشکر سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ ان لوگوں سے ملاقات کرکے نریندر مودی حکومت کی کامیابیوں کو بتائیں گے۔

امت شاہ شیوسیناکے سربراہ ادھو ٹھاکرے سے بھی ملے۔ اپوزیشن جماعتوں کے بی جے پی کے خلاف اتحاد کے پیش نظر امت شاہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی اتحادی جماعتوں سے مل کر اسے مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ امت شاہ کی بی جے پی کی سب سے پرانی اتحادی پارٹی شیوسینا سے آج اسی سلسلہ میں بات کرنے کی امید ہے۔

شیوسینا مرکز اور مہاراشٹر حکومت میں اتحادی ہوتے ہوئے بھی الگ الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکی ہے۔ پالدھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخابات میں شیوسینا کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ اس لئے مسٹر ٹھاکرے اور مسٹر شاہ کے مابین ملاقات کی اہمیت بڑھ گئی ہے

Loading...

Loading...