بھیونڈی میونسپل کارپوریشن الیکشن، 90 سیٹوں کیلئے 629 امیدواروں نے داخل کئے پرچہ نامزدگی

بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی تیاریاں زوروں پر چل رہی ہیں ۔ ایسے میں یہاں این سی پی اور سماج وادی پارٹی میں اتحاد ہوگیا ہے

May 11, 2017 11:24 PM IST | Updated on: May 11, 2017 11:24 PM IST
بھیونڈی میونسپل کارپوریشن الیکشن، 90 سیٹوں کیلئے 629 امیدواروں نے داخل کئے پرچہ نامزدگی

بھیونڈی : بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی تیاریاں زوروں پر چل رہی ہیں ۔ ایسے میں یہاں این سی پی اور سماج وادی پارٹی میں اتحاد ہوگیا ہے جب کہ کانگریس نے اکیلے ہی الیکشن لڑنے کا ارادہ کیا ہے ، جس کے سبب سیکولرجماعتوں کے دو محاذ بن گئے ہیں ۔

بھیونڈی نظام پورہ میونسپل کارپوریشن کی 90 سیٹوں پر انتخاب اسی ماہ کی 24 تاریخ ہونے والے ہیں ، جس کے شہر بھر سے مختلف سیاسی جماعتوں و آزاد امیدواروں کی جانب سے 629 امیدواروں نےاپنے پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ ایسا پہلی مرتبہ ہونے جارہا ہے جب کہ این سی پی و سماج وادی پارٹی میں اتحاد ہوا ہے اور یہاں یہ دونوں پارٹیاں ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑ رہی ہیں ۔ سماج وادی پارٹی کا کہنا ہےکہ انھوں نے یہ اتحاد اس لیے کیا ہے ، تاکہ سیکولر ووٹ تقسیم نہ ہوں اور وہ بھیونڈی کی بنیادی مسائل کو حل کرنے کے مسئلہ پر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔

وہیں دوسری جانب کانگریس اپنے آپ کو اس اتحاد سے دور رکھتے ہوئے تنہا ہی الیکشن لڑنے اور اپنا مئیر بنانے کی بات کر رہی ہے ۔ کانگریس کے مطابق شہر کی ترقی نہ ہونے کا سبب شہر کی تمام سیاسی پارٹیوں اور ذمہ داران کی کوتاہی ہے ، جسے اب وہ دور کریں گے ۔ اس طرح سبھی پارٹیاں اپنے اپنے تئیں جدوجہد میں لگی ہیں ، لیکن کامیابی کسے ملے گی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ کانگریس کے65 این سی پی کے 33، سماج وادی کے 36 ، شیوسینا کے 50 ، بی جے پی کے 60 ایم آئی ایم کے 09، وکاس اگھاڑی کے 16 اور 344 آزاد امید وار حصہ لے رہے ہیں ۔

Loading...

Loading...