راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہونے کے بعد بی جے پی صدر امت شاہ نے ممبر اسمبلی کے عہدہ سے دیا استعفی

بی جے پی صدر امت شاہ نے آج گجرات اسمبلی عہدہ سے استعفی دے دیا ۔ بی جے پی صدر امت شاہ گجرات میں گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں ہونے والے اسمبلی کے دو روزہ مانسون اجلاس میں حصہ لینے پہنچےتھے

Aug 09, 2017 10:18 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 10:18 PM IST
راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہونے کے بعد بی جے پی صدر امت شاہ نے ممبر اسمبلی کے عہدہ سے دیا استعفی

احمد آباد : بی جے پی صدر امت شاہ نے آج گجرات اسمبلی عہدہ سے استعفی دے دیا ۔ بی جے پی صدر امت شاہ گجرات میں گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں ہونے والے اسمبلی کے دو روزہ مانسون اجلاس میں حصہ لینے پہنچےتھے ۔ شاہ نے اس دوران نرمدا پالیسی کو لے کر کانگریس پر جم کر حملہ بولا ۔ اسمبلی کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد امت شاہ گاندھی نگر میں موجود اسمبلی اسپیکر کے گھر جاكر استعفی نامہ سونپا ۔

اس موقع پران کے ساتھ وزیراعلی وجئے روپانی، ڈپٹی سی ایم نتن پٹیل ، گجرات بی جے پی صدر جیتو واگھانی، گجرات انچارج بھوپندر یادو بھی موجود رتھے ۔ غور طلب ہو کہ راجیہ سبھا الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد امت شاہ نے استعفی دیا ہے ۔ وہ احمد آباد کے نارن پورا علاقے کے ممبر اسمبلی تھے۔

اس موقع پر بی جے پی کے انچارج بھوپندر یادو نے کہا کہ امت شاہ کے لئے یہ لمحات کافی خاص رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات بی جے پی کی جانب سے مختلف ذمہ داری دی گئی تھی ، جسے انہوں نے بخوبی ادا کیا ۔ یادو نے کہا کہ راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر امت شاہ کا منتخب کیا جانا بی جے پی کے لئے ایک فخر کا احساس ہے۔

Loading...

Loading...