نورمحمدی ایجوکیشن اور سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے احمد آباد میں پروگرام کا انعقاد

نور محمدی ایجوکیشن اور سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے احمد آباد کے سرس پورعلاقے میں واقع بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر ہال میں آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے کے مقصد سے اتحاد ملت پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

May 16, 2017 08:12 PM IST | Updated on: May 16, 2017 08:12 PM IST
نورمحمدی ایجوکیشن اور سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے احمد آباد میں پروگرام کا انعقاد

احمد آباد۔ نور محمدی ایجوکیشن اور سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے احمد آباد کے سرس پورعلاقے میں واقع  بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر ہال میں آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے کے مقصد سے اتحاد ملت پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں تمام مسلک کے مكتب فکر ایک ہی اسٹیج پر بیٹھے ہوئے نظر آئے ۔ پروگرام میں موجود علماء نے باہمی فاصلوں کو بھول کر ایک ہونے کی اپیل کی۔  اتحاد ملت کے اس پروگرام کی صدارت احمد آباد کے شاہی امام مفتی شبیرعالم نے کی۔  انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد کی ضرورت تو کافی پہلے سے محسوس کی جا رہی تھی لیکن آج جس طریقے کا ماحول بنا ہوا ہے اس میں اتحاد کی کچھ زیادہ ہی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج مسلم آپس میں بٹے رہے تو ان کے اوپر اسی طریقے کے حملے ہوتے رہیں گے۔ اس موقع پر نور محمدی ایجوکیشن اور سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر محمد یونس نے کہا کہ آج ہم نے کوشش کی ہے کہ تمام مكتب فکر کے ذمہ داران كو ایک ہی اسٹیج پر بٹھایا جائے تاکہ ایک پیغام جائے کہ اگرعلماء میں باہمی اختلافات نہیں ہیں تو پھر عام لوگوں میں کیوں پائے جاتے ہیں ۔

Loading...

Loading...