پہلے ریپ کیا پھر بنایا ویڈیو، متاثرہ نے کورٹ میں درج کرایا بیان

متاثرہ کے مطابق جب وہ کپڑے پہن رہی تھی اسی دوران ملزم نے اس کا ویڈیو بنایا۔ متاثرہ نے بتایا کہ ریشو سے اس کی پہلے دوستی تھی لیکن بعد میں رشتہ ختم ہوگیا تھا۔

Jan 12, 2019 12:25 PM IST | Updated on: Jan 12, 2019 12:32 PM IST
پہلے ریپ کیا پھر بنایا ویڈیو، متاثرہ نے کورٹ میں درج کرایا بیان

علامتی تصویر

جھارکھنڈ کے دھنباد میں ریپ کے بعد ویڈیو بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں متاثرہ نے کورٹ میں بیان درج کرایا ہے۔  جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے متاثرہ نے کہا کہ بند کمرے میں اس کے ساتھ پہلے ریپ کیا گیا اور بعد میں ویڈیو بناگیا۔ پولیس کی درخواست پر یہ بیان درج ہواہے۔

متاثرہ طالبہ کے مطابق اس رات وہ ہیراپور سے سہیلی کے ساتھ گھر لوٹ رہی تھی۔ اس دوران بھولی موڑ کے پاس ملزم ریشو ملا۔ نشے میں دھت ریشو اپنے تین دوستوں کے ساتھ تھا۔ بطور متاثرہ اسے گھر چھوڑنے کی بات کہہ کر بائک پر بیٹھا لیا اور شیو پوری لے جاکر ایک زیر تعمیر مکان میں اس کا ریپ کیا۔ اس دوران اس کے تینوں ساتھی مکان کے نیچے کھڑے رہے۔

Loading...

متاثرہ کے مطابق جب وہ کپڑے پہن رہی تھی اسی دوران ملزم نے اس کا ویڈیو بنایا۔ متاثرہ نے بتایا کہ ریشو سے اس کی پہلے دوستی تھی لیکن بعد میں رشتہ ختم ہوگیا تھا۔ بیان درج ہونے سے پہلے پولیس نے طالبہ کا میڈیکل کرایا۔

لا پتہ بچیوں نے سنائی ریپ کی داستان، بولیں میرے ساتھ ہوا یہ غلط کام

Loading...