وزیر ثفاقت نے کہا : غیر قانونی ہے گوا کی بیچ پارٹیاں ، لیکن سن برن کو کون روکے گا ؟

پنجی: گوا کے آرٹ اور ثقافت کے وزیر دیانند مڈریكر نے کہا کہ ساحلی گوا میں ہرسال ہزاروں سیاحوں کو راغب کرنے والی بیچ پارٹیاں سماج دشمن عناصر کی سرپرستی میں ہوتی ہیں ۔

May 13, 2016 10:18 PM IST | Updated on: May 13, 2016 10:18 PM IST
وزیر ثفاقت نے کہا : غیر قانونی ہے گوا کی بیچ پارٹیاں ، لیکن سن برن کو کون روکے گا ؟

پنجی: گوا کے آرٹ اور ثقافت کے وزیر دیانند مڈریكر نے کہا کہ ساحلی گوا میں ہرسال ہزاروں سیاحوں کو راغب کرنے والی بیچ پارٹیاں سماج دشمن عناصر کی سرپرستی میں ہوتی ہیں ۔ ایسی پارٹیاں غیر قانونی ہوتی ہیں ، قانون ان کی اجازت نہیں دیتا ۔ مڈریكر نے مذہبی گیتوں سے متعلق ایک تقریب میں کہا کہ بیچ پارٹیوں کے لئے قانونی اجازت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ مڈریكر سيولم اسمبلی حلقہ سے ہیں ، جس میں ساحلی گاؤں اجنا اور چاپورا بھی آتے ہیں ۔ یہ گاؤں یہاں ہونے والی ریو پارٹیوں اور الیکٹرونک رقص اور موسیقی پارٹیوں کے لئے مشہور ہیں ، جن میں ہر سال ہزاروں موسیقی کے مداح شریک ہوتے ہیں ۔

Loading...

مڈریكر نے کہا کہ ہمارے انتخابی حلقوں میں بیچ پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں ۔ لوگ انہیں مختلف ناموں سے بلاتے ہیں ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ بیچ پارٹیاں کیسے ہوتی ہیں ؟ ریستوران چلانے والے لوگ موسیقی بجاتے ہیں ۔ وہاں کچھ غیر سماجی عناصر بھی ہوتے ہیں جو موسیقی پر ناچنا شروع کر دیتے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی  کی قیادت والی مخلوط حکومت میں سینئر وزیر نے دعوی کیا کہ ریاست میں ہر سال منعقد ہونے والے 'سن برن الیکٹرانک موسیقی اور رقص تقریب نے ہی مغربی ثقافت کو سب سے زیادہ فروغ دیا ہے ۔ وزیر نے کہا کہ مغربی ثقافت کو سب سے زیادہ فروغ دینے والی تقریب سن برن ہے ، جو میں تین دنوں تک چلتی ہے ۔ اسے کون روکے گا ؟ تقریب کے لئے سیاحت اور محکمہ داخلہ سمیت کئی محکموں کی منظوری ہوتی ہے ۔

Loading...