گجرات :مسلم نوجوان طبقہ کا سوشل میڈیا پر خط لکھ کر احمد پٹیل سے تین طلاق پر اپنا موقف واضح کرنے کا مطالبہ

آج کل سوشل میڈیا کا اپنی بات رکھنے کے لئے جم کر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب احمد آباد کا نوجوان طبقہ تین طلاق کے مسئلہ کو لے کر بھی سوشل میڈیا کا جم کراستعمال کر رہا ہے

Jan 04, 2018 11:58 PM IST | Updated on: Jan 04, 2018 11:58 PM IST
گجرات :مسلم نوجوان طبقہ کا سوشل میڈیا پر خط لکھ کر احمد پٹیل سے تین طلاق پر اپنا موقف واضح کرنے کا مطالبہ

احمدآباد : آج کل سوشل میڈیا کا اپنی بات رکھنے کے لئے جم کر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب احمد آباد کا نوجوان طبقہ تین طلاق کے مسئلہ کو لے کر بھی سوشل میڈیا کا جم کراستعمال کر رہا ہے اورمسلم راجیہ سبھا رکن کے نام خط لکھ کر تین طلاق پر اپنا موقف واضح کرنے کا مطالبہ کررہا ہے ۔ گجرات کے لوگ احمد پٹیل کے نام خط لکھ کرسوشل میڈیا پر وائرل کر رہے ہیں۔

اس سلسلےمیں احمدآباد کےدانشوران کا ماننا ہےکہ یہ بالکل درست ہے ، کیوںکہ سیاسی لوگ تین طلاق کےبل کو لے کرکیا سوچتے ہیں، اس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں ۔ جماعت اسلامی ہند کے رکن اکرام بیگ مرزا کا کہنا ہے کہ جو مسلمانوں کے ووٹوں کے ذریعہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پہنچے ہیں، ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ تین طلاق کو لے کر اپنا موقف کو واضح کریں ۔

ادھر آصف شیخ کا کہنا ہے کہ تین طلاق کا بل لوک سبھا میں پاس ہونے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ کانگریس نےمسلم برادری کو دھوکہ دیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے صدر شکیل احمد راجپوت کا کہنا ہےکہ ہم نےکانگریس پراعتماد کیا ، لیکن جس طرح سےکانگریس نےتین طلاق بل کو لے کر لوک سبھا میں بی جے پی کی حمایت کی ، اس سے مسلم برادری کے لوگوں میں کافی ناراضگی دیکھنےکو مل رہی ہے۔

Loading...

Loading...