ہاردک پٹیل کا وزیر اعظم مودی پر نشانہ ، کہا : ایک چائے والا ہی روزگار کیلئے پکوڑے بیچنے کو کہہ سکتا ہے

ہاردک پٹیل نے مودی کے اس بیان کا مذاق اڑایا ہے ، جس میں وزیر اعظم نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگر کوئی پکوڑا والا دن میں دو سو روپے کماتا ہے و کیا یہ روز گار نہیں ہے۔

Jan 22, 2018 08:29 PM IST | Updated on: Jan 22, 2018 08:29 PM IST
ہاردک پٹیل کا وزیر اعظم مودی پر نشانہ ، کہا : ایک چائے والا ہی روزگار کیلئے پکوڑے بیچنے کو کہہ سکتا ہے

پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل ۔ فائل فوٹو

احمد آباد : پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے وزیر اعظم مودی پر طنز کیا ہے ۔ ہاردک پٹیل نے مودی کے اس بیان کا مذاق اڑایا ہے ، جس میں وزیر اعظم نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگر کوئی پکوڑا والا دن میں دو سو روپے کماتا ہے و کیا یہ روز گار نہیں ہے۔

ہاردک پٹیل نے ٹویٹ کیا کہ کوئی چائے بیچنے والا ہی بے روزگاروں کو ایسا مشورہ دے سکتا ہے ۔ پٹیل نے لکھا : بے روزگار نوجوان کو پکوڑا کا ٹھیلا لگانے کا مشورہ ایک چائے والا ہی دے سکتا ہے ، ماہر اقتصادیات ایسا مشورہ نہیں دیتے !۔

خیال رہے کہ حال میں وزیر اعظم مودی نے ایک پرائیویٹ نیوز چینل کو انٹرویو دیا تھا ، جس میں روزگار کے مسئلہ پر انہوں نے کہا تھا کہ اگر کوئی شخص پکوڑا بیچ رہا ہے تو کیا وہ روزگار ہوگا یا نہیں ؟، اس کے بعد سے ہی وزیر اعظم مودی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھی وزیر اعظم مودی کے اس بیان کا مذاق اڑایا تھا ۔ اکھلیش یادو نے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی اور ان کے وزیر ستیہ پال سنگھ پر نشانہ سادھا ۔

Loading...