سابق مرکزی وزیر ای احمد کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان

انڈین یونین مسلم لیگ مہاراشٹر کے ریاستی صدرسید افسر علی نےبھی ای احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔افسر علی نے کہا کہ ای احمد کی موت سے مسلمانوں کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے

Feb 01, 2017 11:27 PM IST | Updated on: Feb 01, 2017 11:28 PM IST
سابق مرکزی وزیر ای احمد کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان

امراوتی ـ: انڈین یونین مسلم لیگ کے صدر ای احمد کے انتقال پر ملک بھر میں رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ ای احمد کی موت سے انڈین یونین مسلم لیگ کے لیڈران صدمے میں ہیں ۔ انڈین یونین مسلم لیگ مہاراشٹر کے ریاستی صدرسید افسر علی نےبھی ای احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔افسر علی نے کہا کہ ای احمد کی موت سے مسلمانوں کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

مہاراشٹر انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی خازن ثنااللہ خان نے بھی ای احمد کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ای احمد نے اقلیتوں کے حق میں ناقابل فراموش کام کیے ہیں ۔

آل انڈیا مسلم لیگ جھارکھنڈ کے صدر سید امجد علی نے لیگ ای احمد کے انتقال پر گہرے صدے کا اظہار کیا اور ان کے انتقال کو ملک و قوم کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔

Loading...

Loading...