جگنیش میوانی کا مودی پر نشانہ ، کہا : ناسترودمس کہہ گئے تھے کہ دنیا کا بیسٹ ایکٹر ہندوستان سے آئے گا

گزشتہ سال اگست میں گئو رکشکوں کے ذریعہ دلتوں پر حملہ کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ اگر آپ کو شوٹ کرنا ہو تو مجھے شوٹ کیجئے ، لیکن میرے دلت بھائیوں کے ساتھ ایسا نہ کریں

Jan 04, 2018 03:54 PM IST | Updated on: Jan 04, 2018 03:54 PM IST
جگنیش میوانی کا مودی پر نشانہ ، کہا : ناسترودمس کہہ گئے تھے کہ دنیا کا بیسٹ ایکٹر ہندوستان سے آئے گا

دلت لیڈر جگنیش میوانی ۔ فائل فوٹو

احمد آباد : دلت لیڈر جگنیش میوانی نے مہاراشٹر میں دلتوں پر حملہ کے بعد وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھا ہے ۔ گزشتہ سال اگست میں گئو رکشکوں کے ذریعہ دلتوں پر حملہ کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ اگر آپ کو شوٹ کرنا ہو تو مجھے شوٹ کیجئے ، لیکن میرے دلت بھائیوں کے ساتھ ایسا نہ کریں ۔

جگنیش میوانی نے وزیر اعظم کے اسی بیان پر چٹکی لیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے ۔ میوانی نے وزیر اعظم مودی کی تقریر کا ویڈیو کلب بھی اپنے ٹویٹ کے ساتھ منسلک کیا ہے۔ میوانی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا : ناسترودمس یہ پیشین گوئی کر گئے تھے کہ 21 ویں صدی میں دنیا کا بہترین اداکار ہندوستان سے آئے گا۔

خیال رہے کہ جگنیش میوانی بھیما کورے گاوں جنگ کی 200 ویں سالگرہ سے متعلق اس پروگرام میں موجود تھے ،جس کے بعد دلتوں پر حملہ ہوا تھا اور پھر تشدد کی آگ ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر میں پھیل گئی تھی ۔

Loading...