ممبئی : لینڈنگ کے وقت طیارہ کا ٹائر پھٹا ، سروس متاثر، تاہم سبھی مسافر محفوظ

ممبئی : ممبئی کے چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر جمعہ کو دیر رات لفتانسا ایک طیارہ کے چار پہیوں کے پھٹ جانے کی وجہ سے رن وے گھنٹوں تک بند رہا ۔

May 14, 2016 07:51 PM IST | Updated on: May 14, 2016 07:51 PM IST
ممبئی : لینڈنگ کے وقت طیارہ کا ٹائر پھٹا ، سروس متاثر، تاہم سبھی مسافر محفوظ

ممبئی : ممبئی کے چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر جمعہ کو دیر رات لفتانسا ایک طیارہ کے چار پہیوں کے پھٹ جانے کی وجہ سے رن وے گھنٹوں تک بند رہا ۔ ممبئی انٹرنیشنل ہوائی اڈہ لمیٹڈ نے واقعہ کے بعد باقاعدہ پروازوں کے لئے دوسرا رن وے کو کھول دیا۔ اس واقعہ کے وجہ سے بنیادی رن وے پر آپریشن ہفتے کی شام تین بجے تک کل 15 گھنٹے کے لئے متاثر رہا ، جس کی وجہ سے متعدد طیاروں کی آمدورفت میں تاخیر ہوئی، جبکہ کچھ کے راستے تبدیل کردئے گئے۔

ایک طرف لفتانسا ایئر لائنز کے افسران جہاں رن وے پر ٹائر تبدیل کرنے کے کام میں لگے تھے، وہیں دوسری طرف ہوائی اڈے کے حکام کو پتہ نہیں چل پا رہا تھا کہ آخر کتنی دیر میں رن وے سے پروازیں شروع ہوں گی۔ لفتانسا ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا کہ میونخ سے ممبئی پہنچے طیارے ایل ایچ 764 کے لینڈنگ گیئر کے چار ٹائر پھٹ گئے۔

طیارے میں 163 مسافر سوار تھے، جنہیں رن وے پر ہی سیڑھیوں کے سہارے باہر نکالا گیا اور واپس لوٹنے والی پرواز ایل ایچ 765 کو منسوخ کر دیا گیا، جس کا خمیازہ 223 مسافروں کو بھگتنا پڑا۔ ایئر لائن انہیں کسی دوسرے طیارے سے بھیجنے کی کوشش میں لگی ہے۔

اس واقعہ کی وجہ سے کیتھے پیسفک کارگو سروس کا راستہ تبدیل کرکے اسے حیدرآباد سے بھیجا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ ایئر انڈیا اور یونائیٹڈ ایئر لائنز ممبئی نیویارک کی پرواز سمیت تین طیاروں کی پرواز میں تاخیر ہوئی ۔ وہیں ایمریٹس ایئر لائنز نے بی -777 کی جگہ ایک اے -380 طیارے کا آپریشن کیا، جس کی وجہ سے 427 مسافر اور عملے کے 25 اراکین متاثر ہوئے۔

Loading...

سنگاپور ایئر لائنز نے کہا کہ ائیربس اے -380 طیارے کے مسافروں کو ہوٹل مہیا کرانا پڑا اور اب رن وے پر آپریشن شروع ہونے کے بعد انہیں بھیجا جائے گا۔

Loading...