بجٹ اجلاس : تین طلاق بل سے متعلق صدر رام ناتھ کووند کے بیان پر مسلمانوں کا مایوسی کا اظہار

ارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کےآغاز کے موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے اپنے خطاب میں حکومت کے کئی پالیسیوں کی جم کرتعریف کی

Jan 29, 2018 08:24 PM IST | Updated on: Jan 29, 2018 08:39 PM IST
بجٹ اجلاس : تین طلاق بل سے متعلق صدر رام ناتھ کووند کے بیان پر مسلمانوں کا مایوسی کا اظہار

احمد آباد : پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کےآغاز کے موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے اپنے خطاب میں حکومت کے کئی پالیسیوں کی جم کرتعریف کی ، جس میں تین طلاق بل، محرم کے بغیر مسلم خواتین پر سے پابندی ہٹانا اور اٹل پنشن منصوبہ اہم ہیں ۔ رام ناتھ کووند نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ میں تین طلاق سے متعلق ایک بل پیش کیا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ جلد یہ اس بل کو پارلیمنٹ میں پاس کرکے قانون بنا دیا جائےگا ۔

صدر جمہوریہ کے اس بیان کو لے کر مسلم برادری کے لوگوں میں کافی مایوسی نظر آ رہی ہے۔ مسلم تنظیم سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ہم توقع کر رہے تھے کہ اگر یہ بل راجیہ سبھا میں پاس بھی ہو جاتا ہے ، تو اسے روکنے کے لئے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی جائے گی، لیکن صدر جمہوریہ کے اس بیان سے ان کو کافی مایوسی ہوئی ہے۔

آل انڈیا ملی كونسل کے گجرات یونٹ صدر مفتی رضوان تاراپوری نے کہا کہ ہم اس قانون کی پہلے سے ہی مخالفت کرتے آئے ہیں اور آنے والے دنوں میں بھی مخالفت کریں گے۔ جبکہ جمعیت علماء ہند کے سیكریٹری مولانا محبوب قاسمی نے کہا کہ صدر جمہوریہ کے اس بیان سے مسلم برادری کے لوگ مايوس ضرور ہوئے ہیں ، لیکن ہم نے بل کی مخالفت کرنے کا جذبہ نہیں کھویا ہے۔

Loading...

Loading...