وزیر اعظم مودی نے انتخابی ریلی کے دوران اذان ہونے پر اپنی تقریرروکی

نوساری۔ وزیراعظم نریندر مودی نےکل یہاں اپنی ایک انتخابی تقریر کے دوران ایک نزدیکی مسجد میں اذان ہونے پر اسے تقریباََ تین منٹ تک روک دیا۔

Nov 30, 2017 10:52 AM IST | Updated on: Nov 30, 2017 10:52 AM IST
وزیر اعظم مودی نے انتخابی ریلی کے دوران اذان ہونے پر اپنی تقریرروکی

اذان ختم ہونے پر انہوں نے تقریر دوبارہ شروع کی اور پھر خود ہی اس بارے میں بتایا۔

نوساری۔  وزیراعظم نریندر مودی نےکل یہاں اپنی ایک انتخابی تقریر کے دوران ایک نزدیکی مسجد میں اذان ہونے پر اسے تقریباََ تین منٹ تک روک دیا۔ مسٹر مودی نے گجرات کی کل اپنی چار میں سے آخری انتخابی ریلی یہاں شام کو کی تھی۔ جب ان کی تقریر پرجوش انداز میں جاری تھی اسی دوران اچانک وہ خاموش ہوگئے اور کافی وقت تک خاموش رہے۔

لوگ کچھ وقت تو کچھ نہیں سمجھ سکے اور انہیں لگا کہ گلے میں اچانک خراش کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ وہ تین منٹ تک تقریر روک کر بیچ بیچ میں پانی پیتے رہے۔ اذان ختم ہونے پر انہوں نے تقریر دوبارہ شروع کی اور پھر خود ہی اس بارے میں بتایا۔

Loading...

Loading...