تھانے پولیس میں نئی بھرتی ، 273 اسامیوں کیلئے 36 ہزار سے زائد عرضیاں

ہندوستان میں بے روزگاری کا کیا عالم ہے، اس کا ایک نظارہ ان دنوں تھانے میں دیکھنے کو مل رہا ہے، جہاں محض 273 پولیس پوسٹ کے لیے 36 ہزار سے زائد درخوستیں موصول ہوئی ہیں

Mar 23, 2017 11:28 PM IST | Updated on: Mar 23, 2017 11:28 PM IST
تھانے پولیس میں نئی بھرتی ، 273 اسامیوں کیلئے 36 ہزار سے زائد عرضیاں

تھانے : بھلے ہی وزیراعظم عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے اور من کی بات کے دوران کروڑوں نوجوانوں کو روزگار دینے کی بات کرتے ہوں ، لیکن ہندوستان میں بے روزگاری کا کیا عالم ہے، اس کا ایک نظارہ ان دنوں تھانے میں دیکھنے کو مل رہا ہے، جہاں محض 273 پولیس پوسٹ کے لیے 36 ہزار سے زائد درخوستیں موصول ہوئی ہیں۔

تھانے پولیس میں 273 خالی اسامیوں کے لیے آن لائن عرضی جمع کرنے کا اشتہار دیا گیا تھا ،جن میں سے 39 اسامیاں خواتین کے لیے مختص تھیں۔ اس طرح 273 اسامیوں کے لیےکل 36 ہزار428 عرضداشت جمع ہوئی ہیں۔ عرضداشت جمع کرنے والوں میں 31 ہزار 523 مرد تو وہیں4 ہزار905 خواتین ہیں ۔

فی الحال ڈھائی ہزار عرضی گزاروں کا روز انہ جسمانی (فیزیکل) امتحان لیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد 09 اپریل کو تحریری امتحان ہوگا ۔ ان درخواست گزاروں میں بڑی تعداد میں پوسٹ گریجویٹ بھی ہیں ، جو کوئی اور روزگار نہ ہونے کی وجہ سے اس بھرتی کی قطار میں کھڑے ہیں ۔

Loading...

Loading...