گجرات : دن بھر غائب رہنے کے بعد وی ایچ پی لیڈر پروین توگڑیا بیہوشی کی حالت میں ملے ، اسپتال میں بھرتی

وشو ہندو پریشد کے سربراہ پروین توگڑیا لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ وی ایچ پی ان کی گرفتاری کا الزام لگاکر مظاہرہ کررہی ہے ۔ جبکہ پولیس نے توگڑیا کی گرفتاری سے انکار کیا ہے ۔

Jan 15, 2018 08:28 PM IST | Updated on: Jan 15, 2018 11:56 PM IST
گجرات : دن بھر غائب رہنے کے بعد وی ایچ پی لیڈر پروین توگڑیا بیہوشی کی حالت میں ملے ، اسپتال میں بھرتی

وشو ہندو پریشد کے بین لاقوامی ورکنگ صدر پروین توگڑیا

احمد آباد : وشو ہندو پریشد کے بین لاقوامی ورکنگ صدر پروین توگڑیا کا دیر رات کو پتہ چل گیا ہے ۔ بے ہوشی کی حالت میں انہیں احمد اباد کے شاہی باغ علاقہ کے چندر منی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ توگڑیا کو لے کر پیر کو دن بھر ہنگامہ مچا رہا ۔ موصولہ اطلاعات کے بعد شوگر کم ہونے کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے تھے ۔ انہیں سنجیونی 108 ایمبولینس سے اسپتال پہنچایا گیا۔

اس سے قبل وی ایچ پی نے توگڑیا کی گرفتاری کا الزام لگاتے ہوئے دن بھر متعدد مقامات پر احتجاج کیا ۔ جبکہ پولیس نے توگڑیا کی گرفتاری سے واضح طور پر انکار کیا تھا ۔پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ توگڑیا لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کی جارہی ہے۔گجرات میں احمد آباد ، سورت ، راج کوٹ اور جوناگڑھ میں وی ایچ پی کارکنان احتجاج کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے بھی متصادم ہوگئے تھے۔ جبکہ توگڑیا کے بیٹے آکاش کا کہنا تھا کہ ان کے والد کے لاپتہ ہونے کیلئے گجرات حکومت جوابدہ ہے۔

احمد آباد کے سولا پولیس تھانہ کے افسران کا کہنا تھا کہ توگڑیا کو گرفتار کرنے کیلئے شری گنگا نگر پولیس نے سولا پولیس کو وارنٹ دیا تھا ، لیکن پولیس کی دبش کے دوران توگڑیا گھر میںنہیں تھے ۔ پولیس اہلکاروں نے گرفتاری کی خبر کو افواہ قرار دیا تھا۔

کرائم برانچ کے افسر جے کے بھٹ نے بتایا تھا کہ توگڑیا غائب ہیں ، ہم وی ایچ پی دفتر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کررہے ہیں ، ان کے ساتھ ایک دیگر شخص بھی لاپتہ ہے ۔ انہیں کی تلاش کرنے کیلئے کرائم برانچ نے چار الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔ وہ آٹو لے کر وی ایچ پی کے دفتر سے گئے تھے ، ہم لگاتار وی ایچ پی لیڈروں کی تلاش میں ہیں اور انہیں ڈھونڈنے میں مدد لی جارہی ہے۔

Loading...

Loading...