اونا پہنچے راہل گاندھی، متاثرین نے پوچھا کیوں چھینے جاتے ہیں ہمارے حقوق؟

احمد آباد۔ دلتوں کی پٹائی کے معاملے پر جاری سیاست کے درمیان کانگریس نائب صدر راہل گاندھی آج متاثرین سے ملنے اونا پہنچے۔

Jul 21, 2016 04:27 PM IST | Updated on: Jul 21, 2016 04:29 PM IST
اونا پہنچے راہل گاندھی، متاثرین نے پوچھا کیوں چھینے جاتے ہیں ہمارے حقوق؟

احمد آباد۔ دلتوں کی پٹائی کے معاملے پر جاری سیاست کے درمیان کانگریس نائب صدر راہل گاندھی آج متاثرین سے ملنے اونا پہنچے۔ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے بعد راہل نے پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے 5 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا۔ راہل جب متاثرہ خاندان سے ملنے گئے تب متاثرہ خاتون ان کے سامنے ہاتھ جوڑ کر جذباتی ہو گئیں۔

راہل گاندھی نے موبائل میں واقعہ کا ویڈیو دیکھا۔ انہوں نے متاثرین سے ہاتھ ملایا اور گلے بھی لگے۔ ایک متاثر شخص نے بتایا کہ انہوں نے پورے واقعہ کی جانکاری راہل کو دی۔ میرے بھائیوں کو ان لوگوں نے پیٹا تھا۔ راہل نے ہم سے کہا کہ انہوں نے واقعہ کا ویڈیو دیکھا تھا اور بتایا کہ انصاف دلانے کے لیے وہ ہمارے لئے سب کچھ کریں گے۔

Loading...

متاثرہ شخص نے راہل سے ملزمان کو پکڑوانے اور ایسی سزا دلانے کا مطالبہ کیا کہ وہ زندگی بھر باہر نہ نکلیں۔ اس نے کہا کہ یہاں چھوت-اچھوت جیسی باتیں ہوتی ہیں، ہم پورا دن مزدوری کرتے ہیں۔ ہم پڑھنا چاہتے ہیں، آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا پیشہ چھوڑنا چاہتے ہیں لیکن یہ گاؤں نہیں چھوڑیں گے، گاؤں چھوڑ کر وہ جائیں جنہوں نے ظلم کیا ہے۔

زخمیوں کے چچازاد بھائی جیتو سروريا نے کہا کہ راہل گاندھی نے بہت یقین دہانی کرائی لیکن ہمارا بنیادی سوال یہ ہے کہ ہمارے حقوق چھینے ہی کیوں جاتے ہیں؟

Loading...