راج ٹھاکرے کا وزیر اعظم مودی کو فون ، پوچھا : ملک کون چلا رہا ؟ حکومت یا سپریم کورٹ

ممبئی : میڈیکل میں داخلہ کے لئے نیشنل الیجبلیٹی کم انٹرنس ٹیسٹ این ای ای ٹی کو لے کر طلبہ اور ان کے والدین کی تشویش کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے پیر کو کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو فون کر کے پوچھا ہے کہ ملک کون چلا رہا ہے-

May 17, 2016 09:51 AM IST | Updated on: May 17, 2016 09:51 AM IST
راج ٹھاکرے کا وزیر اعظم مودی کو فون ، پوچھا : ملک کون چلا رہا ؟ حکومت یا سپریم کورٹ

ممبئی : میڈیکل میں داخلہ کے لئے نیشنل الیجبلیٹی کم انٹرنس ٹیسٹ این ای ای ٹی  کو لے کر طلبہ اور ان کے والدین کی تشویش کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے مہاراشٹر نونرمان سینا  کے سربراہ راج ٹھاکرے نے پیر کو کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو فون کر کے پوچھا ہے کہ ملک کون چلا رہا ہے- حکومت یا سپریم کورٹ ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کو فون کیا اور ان سے پوچھا ملک کون چلاتا ہے- حکومت یا سپریم کورٹ؟ میں نے این ای ای ٹی کو لے کر اپنی تشویش سے آگاہ کیا ۔  کیونکہ طلبہ اور والدین یکساں طور پر فکر مند ہیں ۔

ٹھاکرے نے کہا کہ انہوں نے مودی سے کہا کہ این ای ای ٹی ریاستی تعلیمی بورڈوں کو ناکارہ بنا دے گا ۔ ساتھ ہی ساتھ خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر مداخلت نہیں کی ، تو کسانوں کی طرح مایوسی میں طلبہ بھی خود کشی کرننا شروع کردیں گے ۔ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے ملاقات کے بعد ٹھاکرے نے کہا کہ جب مہاراشٹر میں پہلے سے ہی مشترکہ داخلہ امتحان ہے تو پھر این ای ای ٹی کس لئے؟

Loading...

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ نو مئی کو اپنے 28 اپریل کے فیصلے کو تبدیل کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔ عدالت نے تعلیمی سال 2016-17 سے ملک بھر میں انڈر گریجویٹ میڈیکل کورسز میں داخلہ کے لئے این ای ای ٹی کو لازمی قراردیا ہے ۔ مہاراشٹر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی کورسز میں داخلہ کے لئے پانچ مئی کو چار لاکھ سے زیادہ طلبہ ایم ایچ ٹی سی ای ٹی امتحان میں شریک ہوئے ۔ اس درمیان وزیر اعلی فڑنویس نے کہا کہ وہ اس معاملے پر مہاراشٹر کے طلبہ اور ان کے والدین کی فکر سے واقف ہیں اور اس معاملہ میں مداخلت کے لئے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے ۔

Loading...