اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہیلتھ کیئر میں ریلائنس کے قدم، 620 کروڑ میں خریدا نیٹ میڈس

     آر آئی ایل کے مطابق اس معاہدے میں اس نے وٹالک کے 60 فیصد حصص خریدے ہیں۔ ریلائنس نے وٹالک کی ذیلی ٹریسرا ہیلتھ ، نیٹ میڈس مارکیٹ پلیس اور ڈاڈا فارما ڈسٹری بیوشن کی 100 فیصد ملکیت خریدی ہے۔

    آر آئی ایل کے مطابق اس معاہدے میں اس نے وٹالک کے 60 فیصد حصص خریدے ہیں۔ ریلائنس نے وٹالک کی ذیلی ٹریسرا ہیلتھ ، نیٹ میڈس مارکیٹ پلیس اور ڈاڈا فارما ڈسٹری بیوشن کی 100 فیصد ملکیت خریدی ہے۔

    آر آئی ایل کے مطابق اس معاہدے میں اس نے وٹالک کے 60 فیصد حصص خریدے ہیں۔ ریلائنس نے وٹالک کی ذیلی ٹریسرا ہیلتھ ، نیٹ میڈس مارکیٹ پلیس اور ڈاڈا فارما ڈسٹری بیوشن کی 100 فیصد ملکیت خریدی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی۔ ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹڈ (آر آر وی ایل) نے چنئی کی وٹالک ہیلتھ پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے حصص 620 کروڑ میں خرید ے ہیں ۔ وٹالک اور اس کی ماتحت کمپنوں کو نیٹ میڈس کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ یہ سودا نقد لین دین میں ہوا ہے ۔ آر آر وی ایل ایشیاء کے سب سے بڑے امیر مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر ایل) کی ذیلی اکائی ہے۔ آر آئی ایل کے مطابق اس معاہدے میں اس نے وٹالک کے 60 فیصد حصص خریدے ہیں۔ ریلائنس نے وٹالک کی ذیلی ٹریسرا ہیلتھ ، نیٹ میڈس مارکیٹ پلیس اور ڈاڈا فارما ڈسٹری بیوشن کی 100 فیصد ملکیت خریدی ہے۔

      وٹالک سودے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریلائنس ریٹیل بزنس ڈائریکٹر ایشا امبانی نے کہا ’’ یہ معاہدہ ہمارے عزم کا ثبوت ہے جس میں ہم نے ملک میں ہر فرد تک ڈیجیٹل رسائی کی بات کہی ہے ۔ نیٹ میڈس کے ساتھ آنے سے ریلائنس ریٹیل کو اچھا معیار اور سستی ہیلتھ کیئر مصنوعات اور خدمات دستیاب کرانے میں مضبوطی ملے گی ‘‘۔ نیٹ میڈس نے جس طرح بہت کم وقت میں ملک بھر میں ڈیجیٹل فرنچائزی کو فروغ دیا ۔ اس نے ہمیں متاثر کیا ہے ۔ اس شراکت داری کے ذریعہ ہم روز مرہ کی ضروریات کی اشیا کے صارفین کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے قابل ہوں گے۔

      نیٹ میڈس کے بانی اور سی ای او پردیپ ڈاڈھا نے اس سودے پر کہا ،’’ اس مشترکہ طاقت سے ہم ایکو سسٹم میں ہر ایک کے لئے بیش قیمتی خدمات دستیاب کرانے کے قابل ہو جائیں گے‘‘ ۔

      وٹالک کی بنیاد 2015 میں رکھی گئی تھی اور اس کی ذیلی کمپنیاں فارما ڈسٹریبیوشن ، فروخت اور کاروبار میں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ اس کی ماتحت کمپنی کے ذریعے آن لائن فارمیسی کاروبار نیٹ مڈس کے نام سے چلایا جاتا ہے ، جو صارفین کو فارماسسٹ سےجوڑتا ہے اور براہ راست ان کی دہلیز تک ادویات ، نیوٹریشنل اورویل نیس پروڈکٹ پہنچاتا ہے ۔ ریلنس رٹیل نے اس سال مئی میں نیٹ میڈیس کے ساتھ کریانہ سامان پہنچانے کے لئے معاہدہ کیا تھا ۔نیٹ میڈس ایک ای فارما پورٹل ہے جس کے ذریعہ پریسکرپشن اور اووردا کاؤنٹر ادویات اور دیگر ہیلتھ کے پروڈکٹ کی فروخت کی جاتی ہے ۔ اس کی سروس ملک کے 20،000 مقامات پر دستیاب ہے۔

      (ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے )۔


      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: