آر بی آئی نے اس بینک پر لگایا 1 کروڑ کا جرمانہ، کہیں آپ کا تو نہیں ہے اس میں اکاؤنٹ

آر بی آئی کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق، یہ جرمانہ قوانین پر عمل نہیں کرنے کی وجہ سے لگایا گیا ہے

Jan 17, 2019 11:41 AM IST | Updated on: Jan 17, 2019 11:41 AM IST
آر بی آئی نے اس بینک پر لگایا 1 کروڑ کا جرمانہ، کہیں آپ کا تو نہیں ہے اس میں اکاؤنٹ

آر بی آئی کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق، یہ جرمانہ قوانین پر عمل نہیں کرنے کی وجہ سے لگایا گیا ہے

ریزرو بینک آف انڈیا نے بینک آف مہاراشٹر پر ایک کروڑ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ نو یور کسٹمر ( کے وائی سی) کے قوانین کی خلاف ورزی اور فراڈ کلاسیفیکیشن ضابطوں کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔ آر بی آئی کا کہنا ہے کہ بینک آف مہاراشٹر رہنما ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہا ہے اس وجہ سے اس پر یہ جرمانہ لگایا گیا ہے۔

آر بی آئی کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق، یہ جرمانہ قوانین پر عمل نہیں کرنے کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے صارفین کے کسی بھی ٹرانزیکشن یا صارفین کا بینک کے ساتھ کسی معاہدہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Loading...

بتا دیں کہ آربی آئی نے پچھلے سال بھی بینک آف مہاراشٹر پر 1 کروڑ روپے کا جرمانہ لگایا تھا۔ بینک پر یہ جرمانہ فراڈ کی شناخت اور اسے رپورٹ کرنے میں ہوئی تاخیر کی وجہ سے لگایا گیا تھا۔

Loading...