پاکستان کے ساتھ جنگ چاہنے والوں کو سرحد پر بھیج دینا چاہئے: سلمان خان

جب سلمان سے ہند۔ پاک مسائل پر بات کی گئی تو انہوں نے اپنی رائے ظاہر کی۔ انہوں نے کہا، دونوں ممالک کے درمیان جنگ ٹھیک نہیں۔

Jun 14, 2017 02:35 PM IST | Updated on: Jun 14, 2017 02:35 PM IST
پاکستان کے ساتھ جنگ چاہنے والوں کو سرحد پر بھیج دینا چاہئے: سلمان خان

ممبئی۔ اپنی فلم ٹيوب لائٹ کے پروموشن کے لئے میڈیا سے ممبئی میں ملنے آئے اداکار سلمان خان نے اس دوران خوب ساری خبریں بنائیں۔ سلمان پہلے تو اس پروگرام کے لئے اپنی کمپنی بیئنگ ہیومن کی نئی ای سائیکل چلا کر پہنچے اور پھر وہ وہاں سے ایک آٹو میں بیٹھ کر گھر واپس آئے۔ اس دوران جب سلمان سے ہند۔ پاک مسائل پر بات کی گئی تو انہوں نے اپنی رائے ظاہر کی۔ انہوں نے کہا، دونوں ممالک کے درمیان جنگ ٹھیک نہیں۔

دراصل، سلمان کی آنے والی فلم ٹيوب لائٹ بھی جنگ پر مبنی ہے، حالانکہ یہ جنگ بھارت اور چین کے درمیان ہے۔ سلمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں کے ہی سپاہی جنگ میں اپنی جان گنوا دیتے ہیں۔ سلمان کے مطابق جنگ کسی کے لئے بھی اچھی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے خاندان زندگی بھر کے لئے بے بس ہو جاتے ہیں۔

Loading...

سلمان نے کہا، "وہ لوگ جو جنگ کرواتے ہیں، انہی کو سرحد پر بھیج دینا چاہئے اور انہی کو ملک کے لئے لڑنے دینا چاہئے۔ تب جاکر انہیں جنگ کا اصلی مطلب سمجھ میں آئے گا۔ سلمان کی آنے والی فلم کی کہانی بھی ایسی ہے جس میں دو بھائی جنگ کے چلتے الگ ہو جاتے ہیں اور پھر سلمان اپنے بھائی کو تلاش کرنے سرحد پار جاتے ہیں۔

Loading...